اقرا اردو جونیر کالج آف ایجوکیشن میں اسپورٹس ویک کا انعقاد

0

 


جلگاؤں( عقیل خان بیاولی)اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انتظام اقرا ڈی ایل ایڈ کالج میں 28 نومبر تا ،30 نومبر 2022اسپورٹس ویک کا انعقاد عمل میں آیا افتتاحی تقریب کا آغاز حافظ محمد واسق نے تلاوتِ قرآن کریم سے کیا۔ مقابلوں کا افتتاح عبدالکریم سالار صاحب کی صدارت میں ڈی ایل ایڈ کالج کے چئیرمین عبدالرشید شیخ نے شمع روشن کر کے کیا۔ افتتاحی کلمات میں عبدالرشید نے زیر تربیت معلمین سے مخاطب ہوکر فرمایا کہ تعلیم کی عدم مساوات کو ختم کرنے کے لیے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔ صدارتی خطاب کرتے ہوئے صدر اقرا عبدالکریم سالار نے فرمایا کہ آپ مستقبل قریب میں معلم ہو کر ملک و ملت کی خدمات انجام دیں گے جس کے لیے چست دماغ اور تندرست جسم کی ضرورت ہے اور تندرست جسم میں ہی چست ذہن پرورش پاتا ہے۔ پروگرام کی نظامت شیخ نورالدین نے کی ۔مہمانان کا شکریہ قاسم پٹھان سر نے ادا کیا۔ افتتاح کے بعد 100 میٹر کی دوڑ کا آغاز شیخ محمد ظفر نے سبز پرچم لہرا کر کیا ان مقابلوں میں سال اول اور سال دوم ڈی ایل ایڈ کے طلبہ و طالبات نے انفرادی کھیلوں، گولہ، تھالی، بھالا پھینک، ١٠٠ میٹر دوڑ، اور اجتماعی کھیلوں میں کھو کھو، وہالی بال، لگوری اور کرکٹ میں شرکت کیں اور پر جوش مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلوں میں جیت حاصل کرنے کی کوشش کی۔ لڑکیوں کے لیے اضافی میوزک چئیر اور مہندی مقابلے بھی رکھےگۓ تھے۔ اس طرح 30 نومبر کو ان مقابلوں کا اختتام عمل میں آیا۔ اسپورٹس ویک کو کامیاب بنانے کے لیے اسپورٹس ٹیچر قاسم پٹھان، رفیق شیخ سر، شیخ اسما میڈم، وسیم اختر سر، اعجاز پٹھان سر، ابراہیم شیخ اور احمد بھائی نے بہت محنت کیں۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)