جلگاؤں کی یونک اردو ہائی اسکول میں ابراہیم سیٹھ سپیڑی والا کے انتقال پر تعزیتی نشست کا انعقاد

0


 جلگاؤں (سعیدپٹیل) مرحوم الحاج ابراہیم سیٹھ سپیڑی والا کے انتقال پر ملال کے موقع پر یونک ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام یونک اردو ہائی اسکول میں گذشتہ دنوں بتاریخ 28 نومبر 2022 کو مرحوم کی یاد میں تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ عبدالقیوم شاہ سر نے مرحوم خدمات صفات اور آپ کی خوبیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مرحوم اللہ تعالی کی عنایتوں کے سبب زندگی کے آخری لمحے تک انتہائی خاموش! خدمت خلق کے وصف سے سرشار رہے در پر آنے والے کسی بھی ضرورت مند نے آپ کی زبان سے اللہ کے فضل و کرم سے لفظ نہیں کبھی نہیں سنا بڑی بڑی رقومات قوم و ملت کی فلاح و بہبود کے لیے بغیر شور شرابےکے عنایت کرنا آپ کا امتیازی وصف تھا۔یہ صفت اللّٰہ صرف نصیب والوں کو ہی عطا کرتے ہیں۔اپنے ہی خاندان کے لوگوں کو پسماندگان ہوتے دیکھا ہیں لیکن حاجی صاحب کے پسماندگان میں صرف ان کے ہی خاندان کے افراد نہیں بلکہ وہ تمام دینی وہ تعلیمی ادارے ہزاروں مساکین و بیواؤں ہزاروں ضرورت مند طلبہ و طالبات شامل ہیں ۔ دربار الٰہی میں ہم دعا گو ہیں کہ رب کائنات مرحوم کوکروٹ کروٹ چین و سکون عطا کرے۔اور یوم محشر میں آپ کو اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہو اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام حاصل ہو ۔اسکول کے ہیڈ ماسٹر نعیم سر نے تعزیتی نشست کے مقاصد پیش کیے۔ عبدالمجید سیٹھ نے موصوف کی خوبیاں بتاتے ہوئے کہا کے آپ کی فطرت میں قوم و ملت کا درد کچھ اس طرح موجزن تھا کہ ہمہ وقت؛ملّت کو عروج پر لے جانے کے لیے بے چین رہتے تھے موصوف کے ایصال ثواب کے لئے اسکول ھذا کے معلم شیخ سلیمان نے سورہ یاسین پڑھ کے ایصال ثواب کیا۔ سوسائٹی کے صدر عبدالوھاب ملک صاحب سیکریٹری عبدالقیوم شاہ سر اور دیگر ممبران صابر شاہ وغیرہ اس تعزیتی نشست میں نم دیدہ موجود تھے ۔ 

عبدالقیوم شاہ سر کے دعائیاں الفاظ پر پروگرام اختتام پذیر ہوا نظامت کے فرائض شیخ سلیمان نےبحسن خوبی انجام دیے۔فوٹوکیپشن : اسکول میں مرحوم سپیڑی والا کو خراج تحسین و دعاۓ مغفرت کرتے ہوۓ۔طلباء طالبات انتظامیہ و اساتذہ



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)