پٹھان آصف خان کو جَنْ مَت پرتشتھان کی جانب سے ریاستی سطح کا ایوارڈ تفویض

0

   جلگاوں (شیخ زیان احمد) گزشتہ روایت کے مطابh.bق جَنْ مَت پرتشتھان کی جانب سے شہر کے سردار پٹیل آڈیٹوریم میں صحافت، سماجی خدمات، ماحولیات،فن اور تعلیم وغیرہ شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے افراد کو ایوارڈز سے نوازہ۔ مستقبل سے گفتگو’‘اس عنوان پر پروگرام کے مقرر خصوصی سچِن دیورے نے اظہار خیال کیا۔ بچوں کو تعلیم کے اصل دھارے تک کیسے پہنچاناہے؟ اس پر سنجئے گروڈ صاحب نے اظہار خیال کیا۔جلگاؤں شہرمہانگر پالیکا کی صدر بلدیہ جے شری مہاجن نے اپنی تقریر میں کہاکہ کس طرح تعلیم کی بنیاد رکھ کر مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے؟ اس کے بعد پرتشٹھان کی جانب سے منعقدہ کیرئیر فیسٹیول مقابلے کے فاتحین کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر الفیض اردو ہائی اسکول،جلگاؤں کے صدر مدرس پٹھان آصف خان

تصویر میں:  مثالی صدر کا اعزاز جئے شری مہاجن کے ہاتھوں حاصل کرتے ہوئے پٹھان آصف خان ساتھ میں وجئے پورا،مشتاق سالار وغیرہ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

یوسف خان کو اپنی انتظامی صلاحیت اور بہتر نظم ونسق چلانے کی بناء پر جن مت پرتشٹھان کی جانب سے گیان وَنت مُکھیادھیاپک کے عنوان سے مثالی صدر مدرس کا اعزازصدر بلدیہ جئے شری مہاجن کے ہاتھوں تفویض کیا گیا۔واضح رہے کہ اپنی نوعیت اس منفرد اعزاز کے لیے اردو میڈیم سے یہ واحد نام تھا۔اس موقع پر جی ایس ممبر وِجے پوار، ایس ڈی بھیروڈ، پرتیکشا تائی پاٹل، مشتاق سالار، کونسلر نیتاتائی سونونے، آنند ودیاّدھر، پروین جادھو، ڈاکٹر روپیش پاٹل، جن مت کے صدر پنکج نالے اور سکریٹری ہرشالی پاٹل نے کہا کہ ہم ہر سال اس فیسٹیول کی منصوبہ بندی کریں گے۔ان پروگراموں میں چیتن سونونے، چیتن سونار کشو،ر پاٹل اور ہیمنت بڈگجر، ایڈوکیٹ ہیمنت دابھاڑے، سنیل پردیسی، رامانند وَرکے کا تعاون حاصل ہوا۔محترمہ جیوتی تائی رانے میڈم نے نظامت کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)