مہاراشٹر ایس ڈی پی آئی کے ریاستی و ضلعی عہدیداروں کی چنتن بیٹھک

0


 اورنگ آباد (پریس ریلیز) مہاراشٹر ایس ڈی پی آئی کے ریاستی و ضلعی عہدیداروں کی ایک اہم نشست اورنگ آباد شہر میں منعقد ہوئی. جس میں پارٹی کے قیام کو طاقت اور مضبوطی دینا. ریاست بھر میں پارٹی کو پھیلانا، اور آنے والے، لوک سبھا، ودھان سبھا اور لوکل باڈی الیکشن میں پارٹی کے حصہ لینے کو لے کر تفصیلی گفتگو کی گئی. ساتھ ہی ساتھ مہاراشٹر کے کئی اضلاع کے عہدیداروں کی موجودگی میں کئی اہم قرار داد بھی منظور کی گئی.

1.جمہوریت کو بچانے کے لیے سڑکوں پر اترے گی ایس ڈی پی آئی. 

فسطائی طاقتیں جو کہ مہاراشٹر میں بھی جمہوریت کو ختم کرنے کے لیے زور و شور سے کوشش کررہی ہے. دستور اور جمہوریت کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنانا، انصاف پسندوں کی بڑھتی تشویش کو دور کرنا،فرقہ پرستی کو ختم کرتے ہوئے امن و امان کی فضاء قائم کرنے کے لیے مہاراشٹر بھر میں ایس ڈی پی آئی سڑکوں پر اترے گی.

2. منافرت انگیز بیانات.

ریاست بھر کی تمام بڑی پارٹیاں اور لیڈران نفرت انگیز بیانات دے کر اہم شخصیات کی توہین اور مذہبی منافرت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں. عوام کی ترقی کے لئے کام نہ کرتے ہوئے غیر ضروری مسائل پیدا کیے جا رہے ہیں. پینے کا پانی، سڑک، اسپتال، بجلی اور دیگر بنیادی ضروریات عوام تک پہنچانے میں بی جے پی، کانگریس، این سی پی، شیوسینا اور دیگر تمام پارٹیاں ناکام ہوچکی ہیں. اسلئے نفرت انگیز بیانات دے کر عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے. ایس ڈی پی آئی ان نفرت انگیز بیانات کی سخت مذمت کرتی ہے. اور مہاراشٹر بھر کی چھوٹی سیاسی پارٹیوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ یکجا ہو کر عوام کو بہترین متبادل پیش کریں.


3. لوجہاد،گئو کشی ،اور ہندوراشٹر جیسے جھوٹے مدعوں کو لے کر مسلمانوں کے خلاف کھلی نفرت پھیلانے پر ساری پارٹیاں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں. مہاراشٹر کے شہروں میں لگاتار ہندو جاگرن سمیتی کے بینر تلے لو جہاد، گئو کشی اور ہندوراشٹر جیسے جھوٹے مدعوں کو لے کر مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کا کام جاری ہے. احمد نگر، امراوتی، کولہا پور میں یہ سمیتی ریلیاں کررہی ہے. جس میں مسلمانوں کو ڈرایا جا رہا ہے. اور ہندوراشٹر بنانے کی غیر دستوری باتیں کی جا رہی ہیں. اپنے آپ کو سیکولر گرداننے والی پارٹیاں، ایم پی اور ایم ایل ایز بھی ان کا ساتھ دے رہے ہیں. نفرت انگیز بیانات پر سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود ان نفرت کے سوداگروں کو مہاراشٹر بھر میں کھلی چھوٹ دی گئی ہے. ایس ڈی پی آئی مطالبہ کرتی ہے کہ ان ریلیوں پر فوراً روک لگائی جائے. اور مذہبی منافرت پھیلانے والے اور نفرت انگیز بیانات دینے والے لیڈران پر سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق سخت سے سخت کارروائی کی جائے

اس میٹنگ میں شہر مالیگاؤں سے ریاستی و ضلعی ذمہ داران میں ,عبداللہ انجینئیر , راحیل حنیف , مشتاق محاز، ابراہیم انقلابی ,حافظ عزیز الرحمن، عظیم شیخ, محمد اشفاق, عارف عطار , شہباز عطار, نفیس احمد قربان علی اور حافظ عمران نے شرکت کی. 

یہ پریس ریلیز بذریعہ وہاٹس ایپ وشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا مالیگاؤں نے روانہ کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)