پربھنی میں مشن یو پی ایس سی کے فائنل امتحانات کا انعقاد

0

پربھنی میں مشن یو پی ایس سی کے فائنل امتحانات کا انعقاد


پربھنی (نامہ نگار) پربھنی شہر سمیت ضلع کے تقریبا 500 طلبہ جو جماعت ساتویں ,جماعت نہم اور جماعت گیارہویں سے تعلق رکھتے ہیں نے مشن یو پی ایس سی کے فائنل امتحانات میں 10 مارچ 2024 بروز اتوار کو شرکت کی- دی میمن مرچنٹ اسوسی ایشن اور سینٹر فارایجوکیشنل ایکسیلنس (سی ای ای ) کی کاوشوں سے الفیض فاؤنڈیشن جلگاؤں کہ اس مشن میں پربھنی ضلع کے تعلقہ جات جن میں گنگاکھیڑ، پاتھری، پالم اور جنتور شامل ہیں- عیاں رہے کہ مشن یو پی ایس سی کے امتحانات او ایم ار شیٹ پر بالکل ایم پی ایس سی اور یو پی ایس سی کے طرز پر لیے جاتے ہیں تاکہ اسکولی سطح پر ہی طلبہ کو اس طریقے سے واقف ہوجائے - مذکورہ امتحان کی تیاری کے لیے ایک کتاب جس میں تاریخ، جغرافیہ ریاضی انٹیلیجنس اور جنرل نالج جیسے سبجیکٹ سے تیار کی گئی ہے اور انہی سبجیکٹ پر اس معیار کے سوالات پوچھے جاتے ہیں جو مسابقتی امتحانات میں آتے ہیں - تاکہ اس سے طلبہ کو مسابقتی امتحانات میں شرکت کرنے کی عادت اور نوکریوں میں ہونے والے اس امتحانات سے شناسائی ہو جاتی ہے - پربھنی ضلع کے کئی اردو میڈیم اسکول کے طلبہ اس امتحان میں شامل تھے - امید جتائ جا رہی ہے کہ آئندہ سال مزید اسکول اور اس کے طلبہ اس میں
شمولیت اختیار کرینگے 


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)