تلاش کرو اس رات کو جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے

0

 تلاش کرو اس رات کو جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے!!! 

انٹر نیشنل ہیومن رائٹس کے صدر حضرت صابر نورانی (مدنی دربار) کا شب قدر کے تناظر میں فکر انگیز پیغام!!!! 





مالیگاؤں:(نامہ نگار) انٹر نیشنل ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن کے صدر حضرت صابر نورانی (مدنی دربار) نے شب قدر کے تناظر میں اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سید انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ اس ماہ مبارک کا پہلا عشرہ رحمت، درمیانی عشرہ مغفرت اور آخری عشرہ جہنم کی آگ سے آزادی ہے ۔" ( بیہقی ) اسی آخری عشرے میں ایک رات ہے جس میں ہر نیک عمل کا بڑھا چڑھا کر بدلہ دیا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ شب قدر ہزار مہینوں سے زیادہ بہتر ہے ۔ (سورہ القدر ) یعنی اس رات میں جو کوئی ایک نیک عمل بھی کرے گا، اس کا اجرا سے ہزار مہینوں کے اعمال سے بھی زیادہ ملے گا۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: اے اللہ کے رسول ! اگر مجھے پتا چل جائے کہ فلاں رات شب قدر ہے تو اس میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کیا کرو : ( ترجمہ ) اے اللہ ! بلا شبہ تو معاف کرنے والا ہے، معاف کرنے کو پسند کرتا ہے، تو مجھے معاف کر ۔ اسی لیے کوئی بھی سمجھ دار اور ذہین آدمی رمضان المبارک کے آخری عشرے کے لمحوں کو ضائع نہیں کرتا بلکہ وہ اس عشرے میں دوسرے دونوں عشروں یعنی رحمت اور مغفرت سے زیادہ بڑھ کر ہے اور لیلتہ القدر کی تلاش میں سرگرداں رہتا ہے اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اس رات کی خیر و برکت سے محروم رہ گیا در حقیقت وہ ہر قسم کی خیر و برکت سے محروم رہ گیا۔ اس لیے وہ راتوں کو قیام کرتا ہے اور اپنے گناہوں کی بخشش کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول پر عمل کرتا ہے اور اسی آخری عشرے میں مسجدوں میں اعتکاف بھی کیا جاتا ہے۔ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی ہر رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف میں بیٹھتے تھے۔ اعتکاف اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے لیے مسجد کے ساتھ وابستہ رہنے کا نام ہے ۔ لیلتہ القدر کے بارے میں امام الہند ۔مولانا ابوالکلام آزاد نے لکھا ہے ۔ آہ!تمہاری غفلت لیسی شدید اور تمہاری گمراہی کیسی ماتم انگیز ہے کہ "لیلۃ القدر کوڈھونڈتے ہو، پر اس کو نہیں ڈھونڈتے جولیلتہ القدر میں آیا اور جس کے درود سےاس رات کی قدر و منزلت بڑھی، اگر تم اسےپالو تو تمہارے لئے ہر رات لیلتہ القدرہے۔ رمضان کے آخری عشرے میں سبسے پہلے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ نورصداقت اور کتاب مبین دی گئی، جس نے اور اسانسانی معتقدات اور اعمال کی تمام ظلمتوں کودور کیا اور ایک روشن اور سیدھی راہ دنیا کےسامنے کھول دی، انسانی ضمیر کی روشنی جبظلمت وضلالت سے چھپ گئی تھی ، فطرتکے حسن اصلی پر جب انسان نےبداعمالیوں کے پردے ڈال دیئے تھے،بداعمالیوں کے پردے ڈال دیئے تھے، قوانین الہی کا احترام اٹھ گیا تھا اور طغیان سرکشی کے سیلاب میں خدا کے رسولوں کی بنائی ہوئی عمارتیں بہہ رہی تھیں ، اس وقت یہ پیغام صداقت دنیا کے لئے نجات اور ہدایت کی ایک بشارت بن کر آیا، اس نے جہل و باطل پرستی کی غلامی سے دنیا کو دائمی نجات دلادی لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ شب قدر جس میں انسانوں کی ہدایت و رہنمائی کے قرآن مجید کا نزول نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اتر نا شروع ہوا، اس کی اہمیت شب برات کی بھینٹ چڑھ گئی۔ ریممسلمانوں پر قرآن مجید کے حقوق1 - قرآن پر ایمان لایا جائے۔2- قرآن کی تلاوت کی جائے۔3- قرآن کو سمجھا جائے۔4- اس پر عمل کیا جائے۔5- قرآن کو دوسروں تک پہنچایا جائے ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)