معشوقہ کی خودکشی کے بعد عاشق نے بھی ویڈیو بناکر خودکشی کر لی

0

 


تلنگانہ کے سوریہ پیٹ ضلع کے حضورنگر میں معشوقہ کی خودکشی پر مایوس عاشق نے سیلفی ویڈیو بناکر خودکشی کرلی۔ پہلے معشوقہ مونیکا نے جمعرات کوکیڑے مار دواپی کر خودکشی کی جس کے بعد مایوسی کے عالم میں عاشق پون نے بھی خودکشی کرلی۔کیڑے ماردواپی کر خودکشی کرنے والے پون کی ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔اس ویڈیو میں دکھایاگیا کہ نوجوان کیڑے ماردواپی رہا ہے۔دو دن کے وقفہ کے بعد عاشق اور معشوقہ کی خودکشی کے واقعہ سے علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑگئی

بتایاجاتا ہے کہ یہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے تاہم ان کے رشتہ داراس شادی کے خلاف تھے


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)