اجمیر سے واپسی کے دوران حادثہ۔ شاھد خان قریشی انتقال کرگئے

0

 


مالیگاؤں۔قریشی شاہد خان افضل خان عمر 32 سال کمال پورہ مالیگاؤں کے رہائشی بتاے گئے۔ یہ اپنی فیملی کے ساتھ اجمیر گئے ہوئے تھے۔ واپسی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔8 اگست کی دوپہر میں ان کی کار حادثے کا شکار ہو گئی۔

اس ضمن میں ملی تفصیل کے مطابق مالیگاؤں شہر سے چند کلومیٹر کی دوری پر واقع چالیسگاوں پھاٹہ کے آگے۔شملہ ان ہوٹل کے پاس ان کی کار حادثے کا شکار ہو گئی ۔اس موقع پر شاہد خان افضل خان قریشی جائے حادثہ پر ہی انتقال کر گئے۔

اس کا ر میں بیٹھی ہوئی دو لڑکیاں شدید زخمی ہیں۔پوسٹ مارٹم دوپہر 4 بجے ہوا۔لاش اس علاقے کے کارپوریٹر فاروق فیض اللہ قریشی کے ذریعہ افراد خانہ کو دی گئی۔
تدفین عشاء بعد بڑے قبرستان میں عمل میں آئے گی۔معاونت کرنے والوں میں سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید۔حاجی نعیم قریشی۔فرید قریشی،انیس قریشی۔آمین انصاری۔اور دیگر لوگ شامل تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)