مالیگاؤں شہر کی سرکاری اسکولوں کا تعلیمی معیار بلند ہو اور تمام سہولیات فراہم کی جائیں(مفتی اسماعیل صاحب)

0

مجلس رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ سے ملاقات اور تحریری مطالبہ

 



مہاراشٹر میں کورونا کی صورت حال پہلے کی بہ نسبت قابو میں اور اطمینان بخش ہے جس کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ڈیڑھ سال کے تعلیمی تعطل کے بعد 17 اگست سے تمام اسکولوں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔

مالیگاؤں کارپوریشن کے زیر انتظام چلنے والی پرائمری اسکولوں کی حالتِ زار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ پرائمری اسکولوں میں طالبان علم کو مناسب سہولیات مہیا نہیں ہیں جس کی وجہ سے دن بدن پرائمری اسکولیں ختم ہوتی جا رہی ہیں اور مذکورہ اسکولوں کا تعلیمی نظام خستہ حالی کا شکار ہے، ان تمام مطالبات کے حل کیلئے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ سے ملاقات کی اور پرائمری اسکولوں کی حالت زار اور طلباء و طالبات کو درپیش مسائل کا مفصل تذکرہ کیا نیز پرائمری اسکولوں میں پینے کے پانی کی فراہمی، طہارت خانہ، بیت الخلاء ، طبی سہولیات اور بچوں کے کھیل کود کے سامان کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے اور تعلیمی معیار بلند کرنے کا مطالبہ کیا جس پر وزیر موصوفہ نے مثبت تعاون کی یقین دہانی کروائی۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)