ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس نیشنل ایوارڈ برائے سوشل ایکسیلنس

0

 


ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس نے ملک بھر کی نمایاں اور بہتر کام کرنے والی سماجی تنظیموں، این جی اوز اور رضا کاران کو ہر سال نیشنل ایوارڈ برائے سوشل ایکسیلنس دینے کی شروعات کی ہے۔ جس کے پہلے ایڈیشن کی تقریب 15 اگست 2021 کو منعقد ہوگی۔

این جی او کنیکٹ ہیڈ فاروق صدیقی کے مطابق یہ ایوارڈ قومی اور ریاستی دونوں سطح پر 3 زمروں تعلیم، روزگار میں مداد اور انسانی خدمات میں مدد کے اعتراف میں دیا جائے گا۔ اس ایوارڈ کے لیے اسی لنک پر نامزدگی کی جاسکتی ہے۔



انہوں نے مزید بتایا کہ کہ رضا کارانہ طور پر پر کام کرنے والے والے کارکنان کو بھی ایوارڈ دیا جائے گا۔ جیتنے والی تنظیموں کے علاوہ تمام شرکاء کو اپریشی ایشن سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

"نامزدگی کی آخری تاریخ 7 اگست ہے


ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس (اے ایم پی) نے اپنے مشن کو آگے بڑھانے اور زمینی سطح پر کام کرنے والی سماجی تنظیم اور کارکنان کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لیے گزشتہ برس این جی او کنیکٹ مہم کی شروعات کی تھی۔


اس مہم کے تحت مختلف شہروں میں کام کرنے والی این جی اوز کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جارہا ہے جہاں اے ایم پی، غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر تعلیم، روزگار اور راحت رسانی کے کام کو مزید مضبوط وقت بناے گی۔

اے ایم پی پروجیکٹ ہیڈ رزاق شیخ نے کہا کہ اس مہم میں ملک بھر میں 200 سے زیادہ این جی اوز ان کے ساتھ وابستہ ہوچکی ہیں۔ اور اس ایوارڈ تقریب کے بعد مزید تنظیمیں اس مہم سے وابستہ ہونگی

واضح ہو کے تعلیم اور روزگار کے شعبہ میں 140 سے زائد بھارتی شہروں میں بے لوث خدمات انجام دینے والی سماجی تنظیم ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس (اے ایم پی) نے اپنی انتھک محنت سے لاکھوں لوگوں کی مدد کی ہے۔

اے ایم پی سے وابستہ ملک اور دنیا کے ہزاروں رضا کار اہم کردار ادا کررہے ہیں جو تنظیم کے صدر عامر ادریسی کی سربراہی میں 13 برسوں سے بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں اور اب اس تنظیم نے ملک بھر کی کی ہزاروں تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لئے لئے اور ایک ساتھ کام کرنے کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھایا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)