جلوس عید میلادالنبی ﷺکے پیشِ نظر سنّی جمعیت الاسلام کا وفد صوفیائے کرام کو لے کر میئر صاحبہ سے ملاقات

0

میئر صاحبہ نے فوری طور پر تمام آفیسران کو بلا کر میٹنگ کا انعقادکیا
 (پریس ریلیز)مورخہ ۳۰؍ستمبر ۲۰۲۱ء بروز جمعرات شام 4 بجے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی *میئر محترمہ طاہرہ شیخ رشید صاحبہ* سے جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسِ مبارکہ جو تقریباً ۱۰۲سالہ نکلے گا کو لیکر کے *سنّی جمعیت الاسلام کا وفد صوفیائے کرام سے ساتھ کارپوریشن میں ملاقات کیا-*
*جانشینِ صوفیٔ ملّت صوفی نورالعین صابری صاحب نے قیادت کرتے ہوئے کہا کہ* میئر صاحبہ جلوسِ عید میلادالنبیﷺ اُس نبیﷺ کا جلوس ہے جو ساری دنیا کیلئے رحمت اللعالمین بن کردنیا میں تشریف لائے اُن کی ولادتِ مبارکہ پر *مالیگاؤں اور کیمپ کے جلوس کے راستوں کو ۱۹؍اکتوبر سے قبل درست کیا جائے راستوں کے اتی کرمن ناجائز قبضہ جات ہٹایا جائے ساتھ ہی ساتھ جلوسِ میلادالنبی ﷺ کے دن راستوں پر فوارنی کا چھڑکاؤ اور پاؤڈر کا نظم کیا جائے* سیٹھ اکبر اشرفی صاحب نے کہا کہ مرکزی جلوس میں شامل ہونے کیلئے الگ الگ علاقوں سے جلوس آتے ہیں اس لئے اُن تمام راستوں کو بھی درست کیا جائے جناب نصیر احمد انصاری نے کہا کہ ہم ۳۰ سال سے جلوس رضاپورے سے نکالتے ہیں اور مرکزی جلوس میں شامل ہوتے ہیں ۔لیکن رضاپورہ اور ہم جس راستے سے آتے ہیں گولڈن نگر،عبداللہ نگران تمام راستوں کی انتہائی خستہ حال ہے اِس جانب سے توجہ دی جائے ۔میئر صاحبہ نے اور سابق میئر شیخ رشید صاحب نے وفد کی تمام باتوں کو سنا فوری طور پر تمام محکمے کے ذمہ داروں کو طلب کیا اور اُن تمام آفیسران کو پابند کیا کہ جلوسِ جشن عید میلادالنبی ﷺ سے قبل قبل تمام راستوں کا پیچ ورک ،اتی کرمن،ناجائز قبضہ جات ،اور اُس دن فوارنی کا چھڑکاؤ اور پاؤڈرمارا جائے۔کسمبا روڈ سے نیا اسلامپورہ ،رمضانپورہ سے رضا پورہ سے بھی جلوس آتا ہے تمام آفیسران اُس جانب بھی دھیان دیں وفد میں شامل جانشین صوفیٔ ملّت صوفی نورالعین صابری صاحب ، صوفی شمس الضحیٰ قادری ، محمد جاوید انور ، اشرفی عبدالماجد شکاری ،انصاری نصیر احمد رضوی ،مولانا محمد یوسف چشتی، شاہد سیٹھ ریسم والا،ریاض احمد عطر والا، صوفی سعید عارفی ، صوفی مختار شمسی، صوفی محمد قاسم چشتی، صوفی کلیم احمد صابری، محمد عاظم چشتی، صوفی علیم الدین نوازی ، صوفی فیاض قدیری ، حافظ محمد ساجد اشرفی، محمدرمضان ،حافظ محمد عرفان رضا، صوفی سعید سعدی ، صوفی رمضان چشتی، صوفی عبدالخالق چشتی، فیروز فٹر ،توقیر احمد ، صوفی انور علی، شفیق حسن صاحبان شریک رہے۔میئر صاحبہ اور سابق میئر صاحب نے فوری کام کرنے کا یقین دلایا جانشین صوفیٔ ملّت صاحب نے میئر صاحبہ اور سابق میئر شیخ رشید صاحب کا شکریہ ادا کیا۔ 
 *ایسی تحریری اطلاع سنّی جمعیت الاسلام کے سکریٹری سیٹھ اکبر اشرفی ،صوفی جمیل قادری ٹیلرنے جاری کی۔*

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)