اے آر رحمن کی نیک دختر خدیجہ رحمن کی ہوئی منگنی

0

 


ممبئی: آسکرایوارڈ یافتہ موسیقار اورگلوکار اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان کی منگنی ہوگئی۔

خدیجہ رحمان نے سوشل میڈیا پراپنی منگنی کی اطلاع دیتے ہوئے منگتیر ریاض الدین شیخ کی تصویر بھی شئیرکی۔ خدیجہ کا کہنا تھا 29 دسمبرکوان کی سالگرہ کے دن منگنی کی تقریب ہوئی جس میں خاندان والوں اورقریبی دوستوں نے شرکت کی۔شادی کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

خدیجہ رحمان کے منگیترآڈیو انجینئیر ہیں۔خدیجہ رحمان پردہ کرتی ہے اورحجاب کے ساتھ ہی پبلک پرفارمنس کرتی ہیں۔

اے آررحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان حجاب میں رہتی ہیں اوراس وجہ سے اے آررحمان اوران کی بیٹی خدیجہ کو ہندوانہتاپسند اکثرتنقید کا نشانہ بناتے ہیں اوردھمکیاں دیتے ہیں۔

اے آررحمان کوخدیجہ پردباؤ ڈال کرپردہ کرانے کے الزامات بھی لگتے رہے ہیں۔ اے آررحمان کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی اپنے فیصلے خود کرتی ہیں اورحجاب لینے کا فیصلہ خدیجہ کا اپنا ہے کسی زبردستی کا نتیجہ نہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)