دعوت نامہ برائے شرکت سیمیناراعلیٰ حضرت اشرفی علیہ ا لرحمۃ والرضوان

0

 دعوت نامہ برائے شرکت سیمیناراعلیٰ حضرت اشرفی علیہ ا لرحمۃ والرضوان

کچھوچھہ شریف،ضلع امبیڈ کر نگر یوپی 

1443ہجری مطابق 2022 عیسوی

بسلسلہ حیات وخدمات شیخ المشائخ،سلطان الصوفیہ،ابو احمد

 اعلی حضرت محمد علی حسین اشرفی میاں،اشرفی جیلانی،کچھوچھوی قدس سرہ النورانی

منعقدہ/9رجب/المرجب 1443ہجری مطابق /11فروری 2021 عیسوی

بموقع عرس اعلیٰ حضرت اشرفی رضی المولی عنہ

و26/واں عرس سرکار کلاں مخدوم المشائخ حضرت سید شاہ محمد مختا راشرف الاشرفی الجیلانی قدس سرہ العزیز  

و10/واں عرس شیخ اعظم محمد اظہا راشرف الاشرفی الجیلانی قدس سرہ العزیز

 (بانی جامع اشرف وسجادہ نشین آستانہ عالیہ اشرفیہ حسنیہ سرکارکلاں،درگاہ کچھوچھہ شریف،ضلع امبیڈکر نگر،یو پی)

زیر قیادت: مجدد تعلیمات اشرفیہ،شیخ الہند،حضرت علامہ سید شاہ محمد اشرف اشرفی جیلانی،کچھوچھوی،دامت بر کاتہم القدسیہ 

صدر آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ وچیر مین ورلڈ صوفی فورم،جوہری فارم،جامعہ نگر،اوکھلا،نئی دہلی۔110025

گرامی مرتبت! السلام علیکم ورٓحمۃ اللہ وبر کاتہ  

ہرسال کی طرح امسال بھی عرس سرکار کلاں مخدوم المشائخ حضرت سید شاہ محمد مختا راشرف الاشرفی الجیلانی قدس سرہ العزیز 9/رجب المرجب،1443ھ ہونا قرار پایا ہے۔اس موقعہ سے فروغ تصوف کے کاز کو آگے بڑھا تے ہوئے صوفی تعلیمات واقدار کی نشر واشاعت کے لیے خصوصاسلسلہ اشرفیہ کے اکابرین کی دینی وعلمی خدمات اور ان کے صوفیا نہ افکار ونظریات سے ایک اہم علمی نشست کا انعقاد بعنوان اعلی حضرت اشرفی سیمینا رکرنے کاخانقاہ اشرفیہ شیخ اعظم سرکار کلاں نے،فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں کچھ عنوات کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔آپ حضرات سے امید قوی ہے کہ دینی وملی کاز کی اہمیت پیش نظر بہر حال اس میں شرکت کر کے ہمیں ممنون کریں گے۔

عنوانات 

(1) اعلی حضرت اشرفی اور فروغ خانوادہ اشرفیہ 

(2) اعلیٰ حضرت ا شرفی کی شاعری میں پوربی زبان وادب کا استعمال 

(3) اعلیٰ حضرت اشرفی میاں کا مقام ولایت وکرامت

 (4) اعلیٰ حضرت اشرفی کا علمی مقام ومرتبہ 

(5) اعلیٰ حضرت اشرفی کا عشق رسول 

(6) اعلیٰ حضرت اشرفی بہ حیثیت فقیہ بے بدل 

(7) اعلیٰ حضرت اشرفی کا فارسی ادبیات میں بلند پایہ 

(?? ترجمہ لطائف اشرفی کا فنی ومعروضی جائز ہ 

(9) اشرفی میاں کی مجموعی سوانح حیات پر ایک نظر 

(10) اشرفی میاں کی شاعری کاتنوع اور جمالیاتی عنصر 

(11) کی عالمی تبلیغی ودعوتی خدمات 

(12) اشرفی میاں کا لطائف اشرفی کی طباعت میں تاریخی کردار 

(13) اعلیٰ حضرت اشرفی میاں بہ حیثیت مجدد سلسلہ اشرفیہ

(14) دیوان اعلیٰ حضرت اشرفی کاایک فنی ومعروضی مطالعہ 

(15) شدھی تحریک کے انسداد میں اعلی حضرت اشرفی میاں کا کلیدی کردار

(16) اعلی حضرت اشرفی،تصوف وطریقت کے ایک عظیم مبلغ

(17) اعلی حضرت اشرفی میاں کی عالمی سیاحت صحائف اشرفی کی روشنی میں 

(18) اعلی حضرت اشرفی میاں کی نظر میں اہل بیت کا مقام و مرتبہ

نوٹ: مذکورہ بالا موضوعات کے علاوہ مذکورۃ الصدر شخصیت کے حوالے سے کسی دیگر پسندیدہ موضوع پر لکھنا چاہیں تو مطلع کریں۔

انشاء اللہ عند الطلب مواد کی فراہمی میں بھی مدد کی جائے گی، جو حضرات عرس میں شریک نہیں ہوسکتے، وہ آن لائن اپنا مقالہ پڑھ سکتے ہیں، اور اس مقالے کو بھی شریک اشاعت کیا جائے گا۔

اہم گزارش: اول یہ کہ تمام مہمانان سیمینار جلد از جلد اپنے پسندیدہ عنوانات سے آگا ہ فرمادیں۔

دوسرے یہ کہ اپنے اپنے مقالات سیمینار سے پانچ روز قبل ہر حال میں بورڈ کی ای میل پر سینڈ فرمادیں اور اپنے اپنے مقا لات کی ہارڈ (پرنٹیڈ)کاپی ضرور ساتھ لائیں۔

سیمینا رکے لیے لکھے جانے والے مقالات کو جلد ہی زیور طبا عت وکتا بت سے آراستہ وپیراستہ کیاجائے گا۔

ترتیب وپیش کش: 

Maqbool AHmd Salik Misbnahi 

Mob.8585962791

azeem ashraf ashrafi sambhali

Mob.9997555583

ALL INDIA ULEMA MASHAIKH BORD

House No. 20, Johari Farm, 2nd Floor, Lane No.1, Jamia Nagar Okhla New Delhi-25

Coll +91-26928700, Mob: 9212357769,9718910119

E-mail:aiumbdel@gmail.com http:www.aiumb.org/

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)