شراب کے نشے میں دھت ڈرائیور نے کرانہ دکان میں گھسائی کار ، بال بال بچی دو لوگوں کی جان

0


 مہاراشٹر کے ناسک میں ایک ہولناک حادثہ کیمرے میں قید ہوگیا ہے۔ یہاں ایک تیز رفتار سوئفٹ کار بے قابو ہوکر سڑک سے نکل کر ایک دکان میں گھس گئی۔ اس میں سڑک کے کنارے ایک کرانہ کی دکان کو بری طرح نقصان پہنچایا۔ حادثے کے وقت دکان میں دو لوگ موجود تھے اور دونوں نے کسی طرح چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ اگر وہ صحیح وقت پر چھلانگ نہ لگاتے تو اسے بڑا نقصان اٹھانا پڑ سکتا تھا۔ یہ حادثہ جمعہ کی شام کھیرواڑی-چندوری روڈ پر پیش آیا۔ ناسک پولیس کے مطابق راہل بھور نامی شخص کھیرواڑی روڈ پر ایک سوئفٹ کار (ایم ایچ 15, ایچ ایم 0558) کو چندوری کی طرف تیز کر رہا تھا۔ جیسے ہی کار سڑک کے کنارے واقع وٹھل کرانہ اسٹور کے قریب پہنچی تو بے قابو ہوکر سڑک سے نیچے اتر کر سیدھی کرانہ کی دکان پر جاگری۔ کار کی رفتار اتنی تیز تھی کہ اس نے کرانہ دکان کو بوری طرح نقصان پہنچایا۔معلوم ہوکہ اس دوران کرانہ دکان میں دو افراد موجود تھے ، جو موقع ملتے ہی چھلانگ لگا کر نکل گئے ، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)