تامل ناڈو میں 8 خاندان کے 40 افراد نے کیا اسلام قبول، جانے کیا تھی وجہ؟

0

 


چنئی : مبینہ تبدیلی مذہب کے معاملہ میں ایک اسٹوڈنٹ کی موت کی اس ہفتے کے اوائل مدراس ہائیکورٹ کی جانب سے سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے اور ایسے وقت ٹاملناڈو میں مذہبی تبدیلی کا ایک اور نمایاں واقعہ سامنے آیا ہے ۔ آٹھ دلت خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 40 افراد نے ٹاملناڈو کے ضلع تھینی میں اسلام قبول کرلیا ہے ۔ نو مسلموں نے الزام عائد کیا کہ انہیں اپنے گاؤں میں غالب طبقے کے لوگوں کی طرف سے ہراسانی کے سبب مذہب تبدیل کرنا پڑا ہے ۔ یہ واقعہ تھینی میں بودی نیا کنور ٹاؤن کے قریب موضع دومبو چیری میں پیش آیا ۔ قبول اسلام کے بعد رحیمہ کا نام اختیار کرنے والی ویرا لکشمی نے اپنے گاؤں کے اعلیٰ ذات کے لوگوں کو مورد الزام ٹھہرایا ۔ اس نے کہا کہ دیوالی کے دوران اس کے شوہر پر غالب ذات کے لوگوں نے حملہ کیا تھا ۔ اعلیٰ ذات کی جانب سے دلتوں اور پسماندہ طبقات پر ظلم و ستم کے واقعات ملک کے کئی حصوں میں وقفہ وقفہ سے پیش آتے ہیں ۔ ان میں سے کئی واقعات درج ہی نہیں ہوتے۔کئی واقعات کے نتیجہ میں دلتوں اور پسماندہ طبقات میں عیسائیت بھی قبول کی جو کسی مخصوص علاقہ تک محدود نہیں ہے



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)