اقرا ءایجوکیشنل کمپلیکس میں ڈاکٹرعبدالکریم سالار صاحب کا استقبال

0

 


  اقراءایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار کو ریاستی سطح کے شیو پترا مہاراشٹر گورو ایوارڈ-2021*سے نوازےجانے کے اعزاز پر اقراء یونانی میڈیکل کالج، جلگاؤں میں اعزاز سے نوازا گیا۔ ڈاکٹرنسیم انصاری کی تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز ہوا۔ اس پروگرام کے صدرپروفیسرڈاکٹر اقبال شاہ صاحب رہے ۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹر قاری محمد عبدالقدوس نےمہمانوں کا تعارف کرائے۔ اقراءا یونانی میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹرمحمدعبدالقدوس، وائس پرنسپل ڈاکٹر شعیب شیخ، اقراء ڈی ایڈکالج کے پرنسپل پروفیسر سعیدہ وکیل، اقراء بی ایڈ کالج کے پرنسپل پروفیسرعرفان شیخ، اقرا ءریسیڈنشیل پبلک اسکول کے ہیڈ ماسٹر قاضی ضمیر الدین اور اساتذہ نے ڈاکٹر عبدالکریم سالارصاحب کی خدمت میں پھولوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ اقراء یونانی میڈیکل کالج کی جانب سے ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب کو نشان طب کے اعزاز سے نوازا گیا۔ عبدالکریم سالارصاحب نے مبارکباد قبول کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی ایوارڈ کا حقدار نہیں ہوں لیکن آپ لوگوں کی محبتوں نے مجھے اس قابل سمجھا ، آپ لوگوں نے جو خلوص و محبت کا ثبوت دیا۔ میں آپ لوگوں کا مشکور ہوں، انعامات ان لوگوں کو ملتے ہیں جو دلوں میں بستے ہیں۔ ." ڈاکٹر اقبال شاہ نے اپنے صدارتی خطبے میں خیالات وجذبات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالکریم سالار کے کاموں کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا ۔

      اس موقع پر سوسائٹی کےڈائرکٹرعبدالعزیز سالاراور اقراء یونانی میڈیکل کالج کے اسٹاف ڈاکٹرنسیم انصاری، ڈاکٹر عظیم الدین قاضی، ڈاکٹر اعجاز شاہ، ڈاکٹر انیس شیخ، ڈاکٹر ناظمہ خان، ڈاکٹر ثمینہ خان، ڈاکٹر ذاکر خان، ڈاکٹر سمیہ سالار، ڈاکٹر غزالہ انصاری، ڈاکٹرمجیب پنجاری، افضل شیخ، باقط دیشمکھ، آصف خان، محسن شیخ، سید مسعود علی، جاوید شیخ، خالد رضا، عرفان سید، عمران شیخ، یوسف پٹھان، ناصر پٹھان، رضوان شیخ، تنویر شیخ ، سراج سید ، اوراقراء ڈی ایڈکالج کےاستاتذہ رفیق شیخ، پٹھان قاسم، وسیم اختر، اعجاز خان، آسمہ شیخ، ابراہیم شیخ، احمد شیخ۔ اقرا بی ڈی کالج کے پروفیسر وی ٹی پٹھان، پروفیسر وسیم شیخ، پروفیسر ڈاکٹر ایشور سونگرے، پروفیسرنیلوفر شیخ، محمدصابر کاسار، رئیس شیخ، سید مختار، مرزا زاہد بیگ۔ اقرا ءریسیڈنشیل پبلک اسکول کے وسیم شیخ، شیخ شکیل، پٹھان واجد، محسن خان، اشتیاق احمد، دانش احمد، ساجد خان، شفیق احمد، عارف خان، زیان احمد، وسیم خان وغیرہ موجود تھے۔ اس پروگرام کی نظامت ڈاکٹر قاری محمد عبدالقدوس صاحب نے کی ڈاکٹر شعیب شیخ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ صدر کی اجازت سے پروگرام کا اختتام ہوا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)