افغانستان میں بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کو کام سے روک دیا گیا

0


 کابل،افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول کی بندش کے بعد طالبان کی جانب سے ایک اور قدامت پسند اقدام سامنے آیا ہے جہاں انہوں نے تمام سرکاری ملازمین کو داڑھی رکھنے اور ڈریس کوڈ پر عمل کی ہدایت دی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو ذرائع نے بتایا کہ طالبان کی اس ہدایت پر عمل نہ کرنے والوں کو نوکری سے نکالا جاسکتا ہے۔

حکومتی نمائندے سرکاری دفاتر کے داخلی حصوں میں گشت کر رہے ہیں، جن کا مقصد یہ چیک کرنا ہے کہ ملازمین نئے قوانین کی تعمیل کر رہے ہیں یا نہیں۔

اسی طرح سرکاری ملازمین کو داڑھی نہ منڈوانے اور مقامی لباس پہننے کی ہدایات کی گئی ہیں، جبکہ صحیح وقت پر نماز کی ادائیگی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈریس کوڈ پر عمل نہ کرنے والوں کے دفاتر میں داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ انہیں برطرف بھی کیا جاسکتا ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)