اقراء اردو ہائی اسکول سالار نگر جلگاوں تقسیم انعامات اور الوداعی تقریب کا انعقاد

0

 کامیابی کا فارمولا، جدت+ شدت +محنت=   کامیابی " عبدالکریم سالار. 


جلگاوں، (عقیل خان ) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام اقرا اردو ہائی اسکول سالار نگر جلگاوں میں تقسیم انعامات اور دہم کے طلباء کی الوداعی تقریب کا انعقاد سوسائٹی کے صدر عبدالکریم سالار کی صدارت میں عمل میں آیا ۔ عبدالکریم سالار نے اپنے صدارتی خطبہ میں اعزاز یافتہ طلبہ وطالبات کو مبارکباد پیش کیں ساتھ تمام طلبہ وطالبات کو تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی ۔ جدت ،شدت، محنت، یہ کامیابی کا فارمولا بتائے ۔ اعلی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر تعلیم حاصل کرنے کے لیے دوسرے ممالک جانا پڑتا ہے تو ضرور جائے لیکن تعلیم کو منقطع نہ کریں ۔

 نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ، اسکول ھذا کے چیئرمین پروفیسر ایس ایم ظفر ، سوسائٹی کے ممبران میں ڈاکٹر امان اللہ شاہ، اقراء ڈی ایڈ کالج کے چیئرمین جناب عبدالرشید،جناب امین الدین بادلی والا،جناب نبی باغبان ، جناب عبدالمجید ذکریا، ڈاکٹر ذبیع اللہ شاہ، رمیض امین الدین بادلی والا، اسی طرح عبدالقیوم شاہ ، اقبال صغیر باغبان وغیرہ وغیرہ بطور مہمان خصوصی موجود تھے ۔مہمانان نے اپنے تاثرات میں طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کی دعائیہ کلمات سے نوازا ۔


پروگرام کا آغاز ریان سلیم کی تلاوت پاک سے ہوا۔ انابیہ ،گروپ نے ترانہ اقرا پڑھ کر سامعین کی توجہ کا مرکز بنے ۔

 صدر مررس ڈاکٹر ہارون بشیر شیخ نے مہمانان کا تعارف و استقبال کیے نیز اغراض و مقاصد کے ساتھ اسکول کی روداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں اساتذہ و طلبہ وطالبات نے سال بھر میں کئ تدریسی و ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا تھا جس سے اسکول کا نام علاقہ خاندیش کے علاوہ ملک و بیرونی ممالک تک پہنچا نے کی کوشش کی گئی ۔جس میں ماریشس کی انٹرنیشنل آن لائن میٹ سرگرمی اور آن لائن کلاسس، وزٹ ایٹ ہوم visit at home کا قابل ذکر ہے نیز آئندہ سال کی منصوبہ بندی کے متعلق بتایا گیا ۔

اس موقع پر مرزاحسان وسیم ، سیف ساجد ، ریحان آصف، علیزہ نعیم نے اپنے جذباتی تاثرات کا اظہار کیا ۔ ذاکر خان سر نے نصیحت آموز تقریر کرتے ہوئے شرکاء کو متاثر کیا ۔

اس موقع پر دہم جماعت میں کامیاب ہوئے طلبہ وطالبات نیز اسکالرشب، ریاضی و سائنسی کوئز میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے واے طلباء کو بھی مہمانوں کے ہاتھوں ٹرافی نقد انعام دے کر انکی حوصلہ افزائی کیں ۔



  2019_20میں دہم میں اول مقام پر دانیہ ناز عطا اللہ خان مرحوم عبدالمجید سالار ٹرافی، مرحومہ سردار ملک ٹرافی، مرحومہ جنت بی بڑے آپ جان ٹرافی، نقد انعام میں عبدالمجید ذکریا صاحب کی جانب سے 1500 روپے، صغیر باغوان کی جانب سے 1100 روپے، الفیض فاونڈیشن کے چیئرمین جناب عبدالعزیز سالار کی جانب سے 1100روپے، عبدالکریم سالار کی جانب سے 500 روپے ۔۔

دوم مقام حفصہ منہاج الدین کو مرحوم سعید ملک ٹرافی، نقد انعام میں عبدالمجید ذکریا کی جانب سے 1100 روپے ، صغیر باغبان کی جانب سے 1100 روپے، الفیض فاونڈیشن کے چیئرمین جناب عبدالعزیز سالار کی جانب سے 500 روپے، ڈاکٹر عبدالکریم سالار کی جانب سے 350 روپے ۔ سوم انعام فرحین ناز عطا اللہ خان کو مرحوم ناظم سعید ملک ٹرافی

نقد انعام میں عبدالمجید ذکریا کی طرف سے 700 روپے، صغیر باغبان کی جانب سے 700 روپے، عبدالعزیز سالار کے جانب سے 300 روپے، عبدالکریم سالار کی جانب سے 250 روپے ۔

طلبہ میں اول مقام حاصل کرنے واے محمد کیف صادق شیخ کو مرحوم شیخ احمد ٹرافی ایس ایم ظفر شیخ صاحب کی جانب سے دی گئی ۔

جماعت دہم اردو میڈیم میں اول آنے والی طالبہ ارم فاطمہ سعید شاہ کو مجید ذکریا صاحب کی طرف سے بی با ٹرافی، صغیر باغبان نے 700روپے ، دوم انعام بی با ٹرافی اور 500روپے نقد سید ثناء سحر صداقت کو دیا گیا ۔ سوم انعام نیلوفر صابر پٹل کو 300 روپے اور بی با ٹرافی سے نوازا گیا ۔

2020_21

میں اول انعام حاصل کرنے والی طالبہ لائبہ نوید نظامی کو مرحوم عبدالمجید سالار ٹرافی، مرحومہ سردار ملک ٹرافی، جنت بی بڑے آپ جان ٹرافی ۔ مرحومہ بسمہ اللہ ٹرافی، عبدالکریم سالار کی جانب سے مثالی طالبہ ٹرافی، نقد انعام میں عبدالمجید ذکریا کی جانب سے 1500 روپے، صغیر باغبان کی جانب سے 1500 روپے، الفیض فاونڈیشن کے چیئرمین عبدالعزیز سالار کی جانب سے 1100 روپے، ڈاکٹر عبدالکریم سالار کی جانب سے 500 روپے، دوم انعام سعدیہ بی شیخ اسلم کو مرحوم سعید ملک ٹرافی، نقد انعام میں عبدالمجید ذکریا کی جانب سے 1100 روپے، صغیر باغوان کی جانب سے 1100 روپے، الفیض فاونڈیشن کے چیئرمین جناب عبدالعزیز سالار کی جانب سے 500 روپے، عبدالکریم سالار کی جانب سے 350 روپے،  

سوم انعام سامیہ ناز عبدالطالب کو مرحوم ناظم سعید ملک ٹرافی، صغیر باغبان کی جانب سے 700 روپے، عبدالمجید ذکریا کی جانب سے 700 روپے، عبدالعزیز سالار کے جانب سے 300روپے ، عبدالکریم سالار کی جانب سے 250 روپے دے حوصلہ افزائی کیں ۔

اسکالرشب میں ضلعی سطح پر 5 طلبہ وطالبات نے اپنا مقام بنایا۔ 

جن میں شاہ حمیرا ریاض، محمد سعد حکیم الدین، طوبی واجد خان ، وانیال عنایت اللہ خان، منیبہ کشف عطا اللہ خان سبھی کو اسکول کی جانب سے ٹرافی و عبدالمجید ذکریا کی جانب سے نقد 500 روپے دے حوصلہ افزائی کیں ۔


مثالی طلباء ایوارڈ ۔2021_22

مثالی طالبہ شفاء ذاکر پٹوے کو مرحومہ بسمہ اللہ بی ٹرافی ، جبکہ مثالی طالب علم ریان سلیم شیخ کو مرحومہ ساجدہ بی معین الدین ٹرافی دی گئ۔ 

اس موقع پر یوکرین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہے سابق طلبہ شیما انصار اور بریرہ یوسف پٹل کا بھی استقبال کیا گیا اور ان کے یوکرین کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔


نظامت کے فرائض دہم جماعت کے ازان ذاکر شیخ اور معاذ برکت علی نے کیے جبکہ رسم شکریہ ریاض شاہ سر نے پیش کئے ۔

پروگرام کی منصوبہ بندی ڈاکٹر ہارون بشیر شیخ کی رہنمائی میں کی گئی ۔ جبکہ پروگرام کو کامیاب کرنے میں معاون اساتذہ ذاکر سر ،نور محمد سر، ناصر سر، ریاض سر، قیوم سر ،جاوید سر ،ڈاکٹر انیس الدین شیخ، فرحت تبسم مس، ثناء مس، نفیس مس، تبسم مس، نزہت مس رضوان سر کا تعاون رہا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)