مالیگاؤں : 24 جولائی / آزاد نگر پولیس اسٹیشن سے ملی تفصیلات کے مطابق عبدالاحد محمّد اسحاق عرف حمید لینڈی 36 سال ساکن سلیم منشی نگر گلی نمبر 2 گھر نمبر 79مالیگاؤں نے صبح 10 بجکر 11 منٹ پر آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں فریاد دی کی رات 1 بجکر 30 منٹ کے درمیان سلیم منشی نگر گلی 2 کے پاس ملزم (1) افضل خان گلشیر خان ، (2) قاسم (پورا نام نہیں ) ،(3) ناصر خان ایوب خان ، (4) اسلم خان گلشیر خان ، (5) ظفر اللہ خان امان اللہ خان عرف جفا پہلوان ، (6) وسیم بھانجہ سبھی ساکن مالیگاؤں نے غیر قانونی طریقے سے ہجوم جمع کر ہاتھوں میں لکڑی کے ڈنڈے و تلوار لیکر مقتول محمّد ابراھیم شمس الضحی 25 سال ساکن گروواروارڈ گھر نمبر 141 سلیم منشی نگر مالیگاؤں کے ساتھ پرانی رنجش کو لیکر تنازعہ پیدا کر ملزم نمبر 1 افضل و 2 قاسم نے تلوار سے اور ملزم نمبر 4 نے لکڑی
کے ڈنڈے سے مار کر اسے شدید زخمی کردیا ، جنتا سماچار ، اس دوران مقتول محمّد ابراھیم کا چھوٹا بھائی عبدلعزیز اسے بچانے کیلئے آیا تب ملزم نمبر 3 ناصر نے اسے دیکھ کر اس پر لکڑی کے ڈنڈے اور ملزم نمبر 5 جفا پہلوان و 6 وسیم بھانجہ نے تلوار سے حملہ کر شدید زخمی کردیا ، وہیں شدید زخمی محمّد ابراھیم کو بغرض علاج پہلے سول اسپتال اسکے بعد سہادری اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں دوران علاج اسکی موت واقع ہوگئی ، اس معاملے میں آزاد نگر پولیس نے سبھی 6 ملزمین کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 194/022 قلم 302 ، 324 ، 323 ، 504 ، 506 ، 143 ، 147 ، 148 ، 149 و آرام ایکٹ 4/25 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، سبھی ملزمین کی تلاش جاری ہے ، ممکن ہے آج رات تک کچھ ملزم کی گرفتاری عمل میں آئے ،جنتا سماچار ، دیگر تحقیقات پولیس انسپکٹر اشوک رتن پارکھی کررہے ہیں ۔
کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی