بیٹے کی پیدائش پرنوجوان کی بلی چڑھانے کا غیرانسانی واقعہ

0


 نئی دہلی: ایک جوڑے کو تین بیٹیاں تھیں جبکہ انھیں اولاد نرینہ کی خواہش تھی۔ ان دونوں نے بیٹے کی پیدائش پرایک نوجوان کی بلی چڑھانے کی مقامی مندرمیں منت مانگی تھی اوربیٹے کی پیدائش پرانھوں نے ایک نوجوان کی بلی چڑھادی۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 6 جولائی کو مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع کے سرمور پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا جس کا تاخیرسے علم ہوا۔ تفصیلات کے مطابق رام لال پرجاپتی اپنی بیوی کے ساتھ سرمور تھانے کے حدود میں رہتا ہے، اس جوڑے کو تین بیٹیاں ہیں انھوں نے مقامی مندرمیں منت مانگی تھی کہ اگرانھیں بیٹا ہوگا تو وہ ایک نوجوان کو بلی چڑھائیں گے۔


اس دوران گزشتہ ماہ چوتھی مرتبہ خاتون نے بیٹے کو جنم دیا جس کے ساتھ اس جوڑے نے انسانی بلی چڑھانے کی منت کو پورا کرنے کا منصوبہ بنایا۔ پرجا پتی نے نوجوان کی تلاش شروع کردی اور ایک 19 سالہ لڑکے کوگاوں میں واقع ایک مندر میں لے گیا اورتیز دھار ہتھیار سے وار کر کے اس کا قتل کر دیا۔

دوسرے دن صبح مقامی لوگوں نے نوجوان کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی، تحقیقات کے دوران پولیس کو مقامی افراد نے بتایا کہ انھوں نے 6 جولائی کو نوجوان کو پرجاپتی کے ساتھ دیکھا تھا،پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا جس پراس نے اقبال جرم کرلیا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)