خاتون عہدیدار کی عصمت ریزی و بلیک میل کرنے والا ہوم گارڈ گرفتار

0

 عہدیدار کی خدمت کے نام پر دھوکہ، متاثرہ خاتون کی شکایت پر پولیس کی کارروائی


حیدرآباد:(ایجنسیاں)خاتون عہدیدار کی عصمت ریزی اور بلیک میل کرنے کی شکایت پر جوبلی ہلز پولیس نے ایک ہوم گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شکایت گذار خاتون آر ٹی اے میں سب انسپکٹر کے عہدے پر فائز ہے اور خاطی ہوم گارڈ جس کی شناخت سوامی کی حیثیت سے کی گئی ہے، وہ ضلع کھمم سے تعلق رکھتا ہے۔ خاتون اعلیٰ عہدیدار کی مدد کے بہانے اس کی خدمت کے نام پر خاتون عہدیدار کو شربت میں نشیلی دوا دے کر اس کی عصمت ریزی کی اور عصمت ریزی کی ویڈیو تیار کرتے ہوئے اس خاتون عہدیدار کو دھمکانے لگا۔ سال 2018 میں تبادلہ کے بعد خاتون کھمم چلے گئی جہاں اس کی جان پہچان کا کوئی فرد نہیں تھا۔


اس نے اپنے محکمہ سے تعلق رکھنے والے سوامی پر بھروسہ کیا۔ سوامی خاتون عہدیدار کی ہر لحاظ سے مدد اور خدمت کرنے لگا۔ آہستہ آہستہ عہدیدار کا بھروسہ حاصل کرلیا اور اس کے افراد خاندان سے بھی اس کی قربت بڑھ گئی۔ خاتون عہدیدار شوہر سے نہ اتفاقی کے سبب شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی جیسے ہی سوامی کو اس بات کا علم ہوا اس نے اپنے ناپاک عزائم پر عمل کرنا شروع کردیا۔ خاتون کی تنہائی کا فائدہ اٹھاکر خدمت کے نام پر شربت میں نشیلی دوا ملادی اور خاتون کی عصمت ریزی کی جس کے بعد تیار کردہ ویڈیو دکھاکر خاتون سے لاکھوں روپے لوٹنے لگا۔

رقم کے علاوہ خاتون کا جنسی استحصال بھی کیا جارہا تھا۔ سوامی کی حرکتوں اور بدنامی کے خوف سے خاتون عہدیدار اس کے ہر مطالبہ اور خواہش کو پورا کرتی گئی۔ بالآخر سوامی سے پیچھا چھڑانے کی خاطر اس نے دوبارہ حیدرآباد اپنا تبادلہ کروالیا لیکن لالچی سوامی حیدرآباد بھی پہنچ گیا اور خاتون کے دفتر پہنچ کر اسے ویڈیو کی بنیاد پر دھمکانے لگا۔ اس کے علاوہ اس نے ویڈیو کو عریاں سائیٹس پر روانہ کرنے کی بھی دھمکیاں دے رہا تھا۔ اس نے خاتون عہدیدار سے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ خاتون نے اپنے افراد خاندان کے ہمراہ جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت کردی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)