اقرا جونیر کالج آف ایجوکیشن جلگاؤں میں بعنوان" معلم کی شخصیت" سہ روزہ کیمپ کا افتتاح

0


 جلگاؤں ۔ ( عقیل خان بیاولی)اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انتظام اقرا اردو جونیر کالج آف ایجوکیشن جلگاؤں میں "معلم کی شخصیت " عنوان پر 26 تا 28جولائی 2022 سہ روزہ کیمپ کی افتتاحی تقریب اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر عبدالکریم سالار کی زیر صدارت ڈی ایل ایڈ سال دوم کے طالبعلم نور محمد کی تلاوت قرآن سے آغاز ہوا۔افتتاح جلگاؤں DIET کے پرنسپل ڈاکٹر انیل جھوپے صاحب کے دست مبارک انجام پایا۔ اس موقع پر بطور مہمان خصوصی سوسائٹی کے اراکین پرنسپل ڈاکٹر اقبال شاہ ، اعجاز ملک ، امین بھائی بادلی والا، شیخ ظفر ، غلام نبی سر ، ڈی ایل ایڈ کالج کے چیئرمین عبد الرشید شیخ، اقرا بی ایڈ کالج کے پرنسپل شیخ عرفان موجود تھے۔ غرض وغایت پرنسپل محترمہ سعیدہ وکیل نے پیش کی۔پرنسپل ڈاکٹر انیل جھوپے صاحب نے اپنی رہنمایانہ تقریر میں زیرِ تربیت معلمین کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ معلم کے ذمے بچوں کی تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ہے۔ صدارتی خطبے میں عبدالکریم سالار نے طلبہ کو ہمیشہ نئی معلومات حاصل کرنے کے لیے کوشاں رہنے کی تلقین کی۔ سوسائٹی کے رکن اور سوشل موٹیویٹر غنی میمن نے آداب مجلس اور نظم و ضبط سے متعلق عملاً نمونہ پیش کیا۔ نظامت سال اول کی طالبہ نزہت شیخ نورالدین اور رفیق شیخ سر نے کی ۔ شکریہ اعجاز پٹھان سر نے ادا کیا۔ تمام طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے پروگرام میں شرکت کی سہ روزہ اس تعلیمی کیمپ میں تعلیم سے متعلق نئ معلومات فراہم کرنا اور اساتذہ کرام و زیر تربیت اساتذہ کرام کو اپڈیٹ رہنے اور رکھنے سے متعلق تربیت دی جائے گی سے متعلق کنوینر نے کہا ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)