آلٹ نیوز کے شریق بانی محمد زبیر کے خلاف لکھیم پور کھیری پولیس نے جاری کیا وارنٹ!

0


 لکھنؤ ،9جولائی (ذرائع) آلٹ نیوز کے شریک بانی و صحافی محمد زبیر کو اب لکھیم پور کھیری پولیس نے ایک سال قبل درج A153 کیس میں وارنٹ بی جاری کیا ہے۔ محمد زبیر کو 11 جولائی 2022 کو اے سی جے ایم عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔فیکٹ چیکر اور آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو سیتا پور میں درج مقدمے میں گزشتہ روز سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی، لیکن اب لکھیم پور کھیری پولیس نے ایک سال قبل درج 153A کے مقدمے میں محمد زبیر کو وارنٹ بی جاری کردیا ہے۔لکھیم پور کھیری کے ایس پی سنجیو سمن نے کہا کہ محمد زبیر کے خلاف درج مقدمہ میں انہیں وارنٹ بی جاری کیا گیا ہے۔

عدالت نے محمد زبیر کو 11 جولائی کو پیش ہونے کے لیے کہا ہے۔ضلع لکھیم پور کھیری کے محمدی کے رہنے والے سدرشن نیوز چینل کے ضلع نمائندہ آشیش کمار کٹیار نے 2021 میں آلٹ نیوز کے صحافی محمد زبیر کے خلاف اے سی جے ایم کورٹ محمدی کوتوالی پولیس اور لکھیم پور کھیری کے ایس پی کو شکایتی خط دے کر مقدمہ درج کیا تھا۔

آشیش کٹیار نے صحافی محمد زبیر پر الزام لگایا تھا کہ سدرشن نیوز چینل پر چلنے والی ایک خبر کو محمد زبیر نے ٹوئٹر انڈیا پرائیویٹ کے ساتھ مل کر ملک میں فرقہ وارانہ ماحول کو خراب کرنے اور ملک میں خانہ جنگی جیسی صورتحال پیدا کرنے کی سازش کی تھی۔یہ بھی الزام لگایا گیا کہ سدرشن چینل جو خبر چلا رہا تھا، محمد زبیر نے گرافکس کے ذریعے افواہیں پھیلائیں جس سے ملک کا ماحول خراب ہوا۔

واضح رہے کہ 8 جولائی کو سپریم کورٹ نے اترپردیش کے سیتا پور کیس میں محمد زبیر کو پانچ روزہ مشروط ضمانت دی ہے۔عدالتی حکم کے مطابق وہ اس دوران کوئی ٹوئٹ نہیں کرسکتے اور نہ ہی انہیں دہلی چھوڑ کر جانے کی اجازت ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ زبیر نے اپنی جان کو خطرہ بتاتے ہوئے جمعرات کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)