تعلیم کے لیئے چھٹی نہیں۔طلباء کی کامیابی ملک و ملت کی کامیابی ہے۔

0

جامعہ محمدیہ منصورہ میں جونیئر کالج کا آغاز




 مالیگاؤں:18 جولائی 2022 بروز پیر دوپہر 12 بجے منصورہ انجینئرنگ کالج سیمینار ہال میں اسماء خاتون جونیئر کالج افتتاحی تقریب کے موقع تفصیل فراہم کی گئی۔ اسماء خاتون جونیئر کالج کا باقاعدہ آغاز ہور ہا ہے. تعلیمی سال 2022 کیلئے گیارہویں سائنس میں داخلے جاری ہیں. اس بابت مذکورہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے. شہر کے معزز صحافیوں (اردو, مراٹھی, ہندی, انگلش پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے منسلک افراد نے شرکت کی۔


اس ضمن میں جامعہ محمد یہ منصورہ کے چیرمن ارشد مختار نے اظہار خیال کرتے ہوئے میڈیا کو معلومات فراہم کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے لیئے چھٹی نہیں ہے۔علم کو قبول کرنے کے لیئے ہمت و حوصلہ ہونا چاہیے۔ایک اچھا تعلیمی ماحول ہم دے رہے ہیں۔اُنہوں نے سرپرستوں سے درخوا ست کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو تعلیم سے جوڑنے کے لیئے۔ہو سٹل میں رہنے دیں۔گیارہویں،بارہویں،کی تعلیم مستقبل کی راہیں کھو لنے میں مدد گار ہو گی۔ہم کو دیر بہت ہوئی۔ہم صحیح وقت کا انتظار کر رہے تھے۔ان بچوں کی کامیابی ملک و ملت کی کامیابی ہے۔

اس ضمن میں حافظ عنایت میڈیا کو مسرت کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے ایک موقع ہے۔جو گیپ تھا۔وہ اب مکمل ہو گیا ہے۔گیارہویں سائنس کی کلاس کا آغاز ہو گیا ہے۔آئندہ آرٹس کامرس کی کلاسیں بھی جاری ہوں گی۔اسماء خاتون کی خدمات کے پیش نظر اُنہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اس کالج کو اسماء خاتون کے نام سے منسوب کیا گیا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)