ناشک: میاں بیوی میں جھگڑا، موبائل چارجر کے تار سے گلا دبا کر بیوی کا قتل۔

0

 


ناسک: ناسک کے وڈالا گاؤں میں شوہر کی جانب سے بیوی کو قتل کرنے کا ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولس کی تحقیقات جاری ہے۔ سب سے سنگین بات یہ ہے کہ اس کا موبائل چارجر کی تار سے گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس واقعہ میں ملزم شوہر کا نام رضوان اسحاق پٹھان ہے اور معلوم ہوا ہے کہ گھریلو جھگڑے کی وجہ سے شوہر نے بیوی کا موبائل فون کے چارجر کی تار سے گلا دبا کر قتل کردیا۔ بیوی کو قتل کرنے کے بعد ملزم شوہر خود تھانے گیا اور واقعہ کی اطلاع دی۔ قتل ہونے والی بیوی کا نام حمیرا رضوان پٹھان ہے۔


میاں بیوی کے درمیان گزشتہ کئی دنوں سے جھگڑا شروع ہو گیا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ اسی جھگڑے پر ملزم رضوان نے بیوی حمیرا کو قتل کیا۔ ادھر اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ رضوان نشے کا عادی ہے۔ دونوں میاں بیوی میں نشے کی وجہ سے مسلسل تنازع ہوتا رہتا تھا۔ اس کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حمیرا کو دو روز قبل بھی اس نے مارا پیٹا تھا۔

ملزم نے بیوی حمیرا کی لاش کو گھر میں پھینکنے کے بعد اندرا نگر پولس تھانے میں حاضر ہوا اور اس کی معلومات دی۔ جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی رپورٹ درج کر لی اور پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)