ابو ظہبی سے تشریف لائے انیس لقمان صاحب کا استقبال اور دیویانگ سوسائٹی کی میٹنگ

0


         مالیگاؤں، دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی شہر مالیگاؤں کی واحد معذوروں کی ایک ایسی سوسائٹی ہے جو اپنے لیگل ایڈوائزر کی کوششوں سے صرف مالیگاؤں ہی نہیں بلکہ بیرون شہر بھی معذوروں کی فلاح و بہبود اور انکے درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت وقت سے مسلسل اپنی بساط کے مطابق جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اس سوسائٹی سے صرف مالیگاؤں ہی نہیں بیرون شہر کے معذور بھی رابطے میں ہیں جن لوگوں کو انکی ضرورت کے مطابق گائیڈ کیا جاتا ہے انہی کوششوں سے متاثر ہو کر ابو ظہبی میں مقیم انیس لقمان صاحب بھی دیویانگ سوسائٹی کی سرگرمیوں پر مکمّل نظر رکھے ہوئے ہیں شہر عزیز مالیگاؤں کے لئے انیس لقمان صاحب کی شخصیت کسی تعارف کے محتاج نہیں ہے موصوف کا تعلق مالیگاؤں سے ہے موصوف بیک وقت کئی زبانوں پر عبور رکھتے ہیں یہی وجہ ہےکہ انیس لقمان صاحب (یونائٹیڈ نیشن آرگنائزیشن) UNO میں ترجمان جیسے جلیل القدر عہدے پر فائز ہیں 

اقوام متحدہ (اقوام متحدہ کی تنظیم) کی بنیاد 1945 میں دوسری عالمی جنگ کے بعد 51 ممالک نے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے، اقوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے اور سماجی ترقی، بہتر معیار زندگی اور انسانی حقوق کو فروغ دینے کے لیے رکھی تھی.


     جہاں موصوف یو این او میں ایک ترجمان کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں وہیں ابو ظہبی میں سدرہ فاونڈیشن کے روح رواں بھی ہیں انیس لقمان صاحب کے آبائی شہر مالیگاؤں آنے پر ایڈووکیٹ مومن مجیب صاحب کے توسط سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میٹنگ کا آغاز ایڈووکیٹ سالک انصاری اور انس واج کے ہاتھوں انیس لقمان صاحب کے استقبال سے کیا گیا بعد ازاں انس واچ اور اختر حسین صاحبان نے سوسائٹی کے کاموں کی تفصیلات پیش کیں اسکے بعد سوسائٹی کے صدر مدثر رضا نے سوسائٹی کی اول دنوں سے جو محنت رہی اسے مختصر انداز میں پیش کرتے ہوئے سوسائٹی کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ مومن مجیب صاحب کی کاوشوں کا نتیجہ بتایا اخیر میں انیس لقمان صاحب اپنی مختصر خطاب میں معذوروں کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل کو عالمی سطح پر کس طرح فوکس کیا جائے اور معذوروں کے لئے الگ الگ اسکیم کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا گیا اس اہم میٹنگ میں دیویانگ سوسائٹی کی ورکنگ کمیٹی کے تمام اراکین موجود تھے.

جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ سوسائٹی مالیگاؤں



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)