طلبہ کے اخلاق اور تعلیمی مسائل حل کے لیےملّت میں اساتذہ اور سرپرست کی میٹینگ کا انعقاد

0

 

تصویر میں: میٹنگ اظہار خیال کرتے ہوئے محمد رفیق شاہ ساتھ میں دائیں ڈاکٹر اقبال شاہ سر،سید عابد علی شیخ ایاز الدین،شیخ فرید،،شیخ مشتاق احمد،ساجد دیشمکھ،نثار احمد اور حاضر سرپرست کو دیکھا جاسکتا ہے،


جلگاؤں : ( نامہ نگار)موجودہ تعلیمی نظام اور حالات کے مدِّنظر کہا جاسکتا ہے کہ ہماری نسلوں کے مستقبل سے بڑے منظم انداز میں کھلواڑ کیا جارہاہے۔لہٰذا اسے کہیں نہ کہیں روکنے کی غرض سے ہمیں اپنی سطح پر کوششیں کرنی ہی پڑے گی۔اسی ضمن میں ملّت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج،مہرون،جلگاؤں میں اساتذہ اور سرپرست حضرات کی ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔آغاز دہم (ب)جماعت کے طالب علم صفوان قاری ذاکر نے کی۔اغراض ومقاصد اسکول کے صدر معلمہ عفیفہ شاہین میڈم نے پیش کئے۔حاضر سرپرستوں نے اپنی مشکلات اور ان کے حل کے لیے اسکول کمیٹی سے گزارش کی ساتھ ہی کچھ مشورے بھی دئیے۔اس موقع پر ملّت کی انتظامیہ میں شامل کئے گئے نئے ارکان شیخ مشتاق احمدسر اور محمد ساجد دیشمکھ صاحب کا خصوصی استقبال کیا گیا۔انتظامیہ میں میں ڈاکٹر اقبال شاہ سر،شیخ مشتاق احمد سر نے اظہار خیال میں کہا کہ طلبہ کو کم عمر میں موبائیل کی لَت پڑ گئی ہے۔ان کے موبائیل کو وقت بہ وقت چیک کرتے رہئے،پڑھائی پر خرچ کریں فضول لاڈ پیار کا عادی اولاد کو نہ بنائیں ورنہ اس کے ُبرے نتائج ماں باپ کو ہی بھگتنا پڑسکتا ہے۔اپنے صدارتی خطاب میں محمد رفیق شاہ سر نے تعلیم کی اہمیت و افادیت بتاتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا مقصد سیرت وکردار کی تعمیر ہے۔اقوام اپنی اوالادوں پر خود بھی توجہ دے کر ان کے تعلیم اور مستقبل کو بنا رہی ہیں۔ہمیں بھی اپنے اولاد کی امتحان کی تیاری میں وقت نکال کر ہاتھ بٹانا چاہئے۔میٹنگ میں انتظامیہ کے فرید شیخ سر،ایاز الدین شیخ سر،سید عابد علی،کھاٹک نثار احمد، والدین وسرپرست حضرات کے علاوہ اسکول کے جملہ اساتذہ موجود تھے۔میٹنگ کی نظامت شیخ جلیس احمد نے انجام دی جبکہ اظہار تشکر تاج الدین شیخ نے کیا۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)