مالیگاؤں میں جاب کا موقع انجینئرنگ ڈپلومہ، ڈگری اور آئی آئی ٹی کامیاب طلبہ کیلئے سنہری موقع

0

 انجینئرنگ ڈگری، ڈپلومہ اور آئی ٹی آئی کامیاب طلبہ کیلئے کیمپس انٹرویوز


مالیگاؤں ( پریس ریلیز) جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی منصورہ کیمپس کے زیر اہتمام جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کالج میں کیمپس جاب ڈرائیو بتاریخ 24 ستمبر 2022 بروز سنیچر بوقت صبح 9 بجے سے شام میں 5 بجے تک منعقدکیاگیاہے۔ اس جاب ڈرائیو میں ناسک کی معروف کمپنیوں میں رنگ پلس ایکوا لمیٹیڈ اور ہیٹاچی ایسٹی مو بریک سسٹم اور دیگر کمپنیوں میں مختلف ٹیکنیکل آسامیوں کیلئے انتخاب کیا جائے گا۔

شعبہ انجینئرنگ میں ڈگری، ڈپلومہ اور آئی ٹی آئی کامیاب طلبہ اور تجربہ کار امیدوار بھی انٹرویو کے اہل ہونگے۔ جاب ڈرائیو میں میکانیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ اور الیکٹرانکس انجینئرنگ شعبوں میں ٹیکنکل جاب کیلئے جگہ پر انٹرویو اور شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ شریک امیدواروں سے گذارش ہے کہ دو سے زائد بائیو ڈاٹا ،سی وی اور دیگر دستاویزات ساتھ لیکر آئیں۔


واضح رہے اس کیمپس جاب ڈرائیو میں مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنکل کمیپس کے طلبہ کےعلاوہ دیگر کالجوں کے کامیاب طلبہ اور انٹرویو کے خواہشمند امیدوار شریک ہو سکتے ہیں۔

مزید معلومات کیلئے رابطہ قائم کریں۔ پروفیسر عدیل انصاری ( پلیسمنٹ اینڈ ٹریننگ آفیسر، منصورہ کیمس)9028254556

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)