جامنیر میں یوم اساتذہ کے موقع پر خدائی خدمتگار فلاحی تنظیم نے اساتذہ کا کیا استقبال

0

حامد اللہ اور مظہر علی کو سپاس نامہ دیا گیا


 جلگاوں (سعید پٹیل) بہترین اساتذہ کی منفرد خدمات کا اعتراف کرنا اور انہیں  اعزاز بخشنا چاہیے جنہوں نے اپنے عزم اور محنت سے نہ صرف اسکولی تعلیم کے معیار کو بہتر  بنایا بلکہ اپنے طلباء کی زندگیوں کو بھی سنوارا۔

اسی تناظر میں جلگاؤں ضلع کے جامنیر شہر کی متحرک و فعال تنظیم خدائی خدمتگار فلاحی تنظیم نے اساتذہ کی خدمات کے اعتراف میں یوم اساتذہ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد انجمن ہائی اسکول جامنیر میں کیا اس تقریب کی نظامت اسد سر نے بحسن و خوبی انجام دی اس موقع پر جامنیر تعلقہ سے حامد اللہ خان سر انجمن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج جامنیر اور مظہر علی سر ضلع پریشد اردو اسکول فتح پور کو مثالی ایوارڈ سپاس نامہ اور سند دے کر ان کی خدمات کا اعتراف کیا عمران سر نے بڑے ہی دلکش انداز میں سپاس نامہ میں سے طلبہ و طالبات کے سامنے ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر کی نظم معمار جہاں تو ہے پڑھی اسی طرح اسکول ہذا کے صدر مدرس فیروز پٹھان سر،رفیق سر ،عبدالعاقل سر،  صمد سر ،عمران سر،مزمل سر،دلیر سر،اسد سر،عتیق سر ،

آصف سر،ابرار سر،شکیلا مس، فرخندہ مس،واجدہ مس،شائستہ مس،فرحت مس،وسیمہ مس،نیلوفر مس،رتنا مہاجن مس کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے استقبال کیا گیا اس موقع پر خدائی خدمتگار فلاحی تنظیم کے صدر عمران خان،نائب صدر وحدت فیضی،سیکریٹری دلیر سر،خازن ساجد خان سر اور توصیف احمد کے علاؤہ دیگر اراکین موجود تھے

تصویر میں حامد اللہ سر اور مظہر علی سر کو مثالی ایوارڈ سپاس نامہ اور سند دیتے ہوئے صدرواراکین خدائی خدمتگار فلاحی تنظیم جامنیر

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)