جلگاؤں ضلع راشٹروادی کانگریس شکشک آگھاڑی نے ٣٣ مدرسین و ١٢ صدرمدرسین کا اعزاز کیا۔

0

 


جلگاؤں( سعید پٹیل)ملک کے سابق صدرجمہوریہ ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش یعنی یوم معلم کی مناسبت سےجلگاؤں ضلع راشٹروادی کانگریس کے شعبہ تعلیم کے ٹچر سیل و لائبریری سیل کی جانب سے ٤ ستمبر کو جلگاؤں شہر کے ٣٣ اساتذہ کو اعزاز تفویض کیئےگئے۔جبکہ ١٢ ہیڈماسٹرس کو اسکول لائبریری کےلیئے کتابیں تحفہ دے کر اعزاز کیاگیا۔پارٹی کے آکاش وانی چوک پر واقع ضلع دفتر میں ہوۓ پروگرام کی صدارت ایم۔ایل۔سی۔و سابق وزیر اکناتھ راؤ کھڑسے نے کی۔اس موقع پر ضلع صدر ایڈوکیٹ رویندر پاٹل ،شہر صدر اشوک لاونجاری ،ریاستی سیکریٹری اعجاز ملک ،خاتون آگھاڑی کی صدر وندنا چودھری ،منوج گوندوار ،سومیت پاٹل ،یشونت پاٹل ،پرتیبھا سروے،پرتیکشا پاٹل ،سلیم انعامدار ،رویندر پاٹل ،سنیل مالی وغیرہ عہدیداران موجود تھے۔صدارتی تاثرات میں ایکناتھ راؤ کھڑسےنے درس و تدرس کے پیشے کی تعریف کرتے ہوۓ مدرسین کےکاموں پر روشنی ڈالی۔

موصوف نے اساتذہ کے مسائل کو ودھان پریشد میں پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اعزازیافتہ ستیش ساڑونکھے ، شری بھنگالے سر ، پرتیبھا پاٹل نے بھی اپنے قیمتی تاثرات سے رہنمائی کی۔نظامت وائی۔ایس مہاجن نے کی۔اغراض و مقاصد تعلیمی سیل کے صدر منوج بھالےراؤ نے بیان کیئے۔رسم شکریہ ساگر پاٹل نے ادا کی۔شہر راشٹروادی کانگریس عہدیداران میں مظہر پٹھان ، کرن راجپوت ، رحم تڈوی ،ڈاکٹر رضوان کھاٹک ،راجو مورے ،پنکج سرونشی ، وجۓ وسپوتے ، پرساد پاٹل ، مشتاق بھیشتی ،عزیز رنگریز ، ضیاء باغبان ، ساجد پٹھان ، راہل ٹوکے ،ویشال دیشمکھ ، سنجۓ جادھو ،سہاس چودھری ، راجو باویسکر ان عہدیداران و ورکرس حضرات نے پروگرام کو کامیاب بنانے کےلیئے محنت کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)