انجمن تعلیم المسلمین جلگاؤں کے صدر و اراکین کا والہانہ استقبال

0


 جلگاؤں( نامہ نگار ) ڈاکٹر عبدالغفار ملک کیمپس جلگاؤں میں انجمن تعلیم المسلمین کے صدر و اراکین کا والہانہ استقبال عمل میں آیا تقریب کا آغاز حضرت مولانا مفتی رضوان صاحب نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ جس کی صدارت انجمن تعلیم المسلمین کے صدر اعجاز ملک صاحب نے فرمائی۔ بعد از مختار خان سر نے اپنی مسحور کن آواز میں ترانۂ اینگلو پیش کیا۔افتتاحی کلمات ادارۂ ہذا کے پرنسپل محترم ڈاکٹر شیخ بابوسر سر نے پیش کیا، واضح ہو کہ انجمن تعلیم المسلمین ایک فلاحی ورفاہی، سماجی، تعلیمی، جسمانی، اخلاقی، و دینی سوسائٹی ہے جو معاشرے کے ہر طبقہ کی منفعت کے لیے شب وروزکوشاں ہے۔انجمن قوم کو جہالت، بے روزگاری اور محرومی سے نجات دلانے کے لئے عملی جدوجہد میں مصروف عمل ہے قوم و ملت کے لیے کی گئیں جملہ خدمات کے اعتراف میں انجمن تعلیم المسلمین کے صدر و اراکین کی خدمت میں شال،گل اور سپاس نامہ پیش کیا گیا۔ نیز یوم اساتذہ کی مناسبت سے انجمن تعلیم المسلمین کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کو شال و سرٹیفکیٹ دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اپنے خطبہ صدارت میں اعجاز احمد عبدالغفار ملک صاحب نے فرمایا کہ آج سے78 برس قبل کس کو علم تھا کہ1942۔میں ایک چھوٹے سے مدرسہ کا سنگ بنیاد رکھاجا رہا ہے وہ محض ایک مدرسہ کا نہیں بلکہ آنے والی نئ نسل کے مستقبل کو روشن کرنے کا عظیم کارنامہ انجام دینے کا کام کرےگا۔ اور ایک تناور درخت بن کر سارے صوبے کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگا۔ بطور مہمانان خصوصی انجمن تعلیم المسلمین کے نائب صدر سید چاند صاحب، انجمن تعلیم المسلمین کے جنرل سیکریٹری الحاج امین بھائی بادلی والا، رکن انتظامیہ الحاج شیخ سلیم صاحب، محترم معین الدین عثمانی صاحب، عید گاہ ٹرسٹ جلگاؤں کے صدر الحاج عبد الوہاب ملک صاحب، محترم خلیل سر نے شرکت کیں، نظامت کے فرائض محترم شفیق صدیقی سر ادا کیے اور اظہار تشکّر ادارۂ ہٰذا کے سپروایزر نعیم بشیر سر نے ادا کیے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)