سب کی دستار برابر ہے ہند کے دستور سے/ تنویر جہاں شیخ اقبال

0

 جلگاؤں میں کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں یوم دستور ہند کا انعقاد


جلگاؤں (سعیدپٹیل) 26 نومبر 2022 بروز سنیچر کو یہاں کی کے کے اُردو گرلز ہائی اسکول و ڈاکٹر شاہیں قاضی جونیئر کالج میں یوم دستور و ممبئی حملہ میں ہوئے شہیدوں کو خراج عقیدت کے پروگرام کا انعقاد صدر معلمہ تنویر جہاں شیخ اقبال کی صدارت میں عمل میں آیا۔ موصوفہ نے طالبات کی رہنمائی کی۔ دستور ہند کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ایک بڑی خاصیت یہ ہے کہ سب کی دستار برابر ہے ہند کے دستور سے جس سے ملک عزیز کی رنگا رنگی تہذیب پروان چڑھتی آ رہی ہیں. وہی جونئیر کالج کے معاون معلم مشتاق بہشتی نے اپنے تاثرات کے اظہار میں دستور ہند کے ان قوانین کا خصوصی ذکر کیا جن کا معلوم ہونا ہر شہری کے لئے لازمی ہے. ساتھ ہی دستور تیار کرتے وقت دستور ساز کمیٹی نے کن مشکلات کا سامنا کیا اس سمت بھی روشنی ڈالی. پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے جماعت ہشتم کی طالبہ ام کلثوم مفتی افضل نے کیا۔ اسی طرح جماعت دہم کی طالبہ سیما عبدالاحد نے دستور کا عہد بلند آواز سے پڑھا. وہی تحریم فاطمہ, مصباح اعجاز اور بشرہ امان الدین نے انگریزی , اردو اور ہندی میں اپنے تاثرات پیش کئے. اس موقع پر موجود اساتذہ اکرام شاہ لئیق ، اسماء ظہور شیخ , مشتاق بہشتی اور صدر معلمہ تنویر جہاں شیخ اقبال نے ممبئی میں ہوئے 26 نومبر 2008 حملہ میں شہید سرکاری افسران و عوام کو نم آنکھوں سے خراج عقیدت بھی پیش کیں. تقریب کی نظامت معاون معلم مشتاق بہشتی نے انجام دی ۔ اظہار تشکر معاون معلم شاہ لئیق نے ادا کیا۔ تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے شعبہ ثقافت کے شیخ تبریز اور تدریسی و غیر تدریسی جملہ عملہ نے کوشش کیں۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)