چوپڑا کی بیٹی گنجن پاٹل نے معیشت تجزیہ امتحان میں نمایاں کامیابی کا امریکہ میں پرچم لہراکر ضلع کا نام روشن کیا۔

0

فوٹوکیپشن : گنجن راجیندر پاٹل امریکہ میں اپنی ڈگری کے ساتھ۔

 جلگاؤں (سعید پٹیل) دوسال قبل لندن کے عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی کی میرٹ میں آکر (ایم۔ایس) تجارتی انتظامیہ سائنس میں تعلیم حاصل کرنے والی جلگاؤں ضلع کے تعلقہ مقام چوپڑا کی بیٹی نے اپنی کمال ذہانت کے بل پر امریکہ کی سرزمین پر اپنی کامیابی کا پرچم لہرایا۔شوبھا شام راؤ پاٹل (قاضی پورکر)کی پوتی وندنا راجیندر پاٹل چوپڑا کی بیٹی گنجن اپنی تعلیمی قابلیت کی وجہ سے شہرت کے مقام پر جابیٹھیں۔اس وقت اس نے امریکہ یونیورسٹی آف سنس فرانسیسکو میں ایم۔ایس۔ان فائننشیل انالیسیس امتحان میں ٩٤ فی صد مارکس حاصل کرکے فرسٹ کلاس وتھ ڈسٹیکشن حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کیں۔

گنجن پاٹل اس ہونہار طالبہ کے تعلیمی سفر کے تعلق سے اس نمائندہ کو مراٹھی صحافی لتیش جین نے بتایا کہ گنجن پاٹل بچپن سےہی ہوشیار اور ذہین تھیں۔گھر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نہ ہونے نہ ہونے کے باوجود والدہ وندنا پاٹل اور والد راجیندر پاٹل ان کا گنجن کی تعلیم کے تئیں دلچسپی اور اعتماد دیکھتے ہوۓ گنجن نے تعلیم کے ہر مشکل مرحلے کو بخوبی پار کیا۔اور اس امتحان کے مرحلے میں نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کرکے ضلع جلگاؤں باالخصوص چوپڑا کا نام روشن کیا۔گنجن کی اس شاندار تعلیمی کامیابی پر تمام رشتہ دار ،سماج ،دوست و احباب سمیت تعلیمی شخصیات و اداروں کے ناموروں نے گنجن کی حوصلہ افزائی و پذیرائی کرتے ہوۓ مبارکباد پیش کیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)