جلگاؤں میں ١١ و ١٢ دسمبر کو تبلیغی جماعت کا ضلعی عمومی اجتماع کی تیاریاں جاری

0

 


جلگاؤں (سعیدپٹیل) آئندہ ہہفتہ بعد ١١ و ١٢ دسمبر اتواراور پیر کو دو روزہ تبلیغی جماعت کا ضلعی اجتماع کی ان دنوں تیاریوں میں جماعت کے ساتھی ،متفقین ، کارکنان کی کثیر تعداد کام میں جٹے ہوۓ ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جلگاؤں کے قریب جلگاؤں۔پاچورا ریاستی شاہراہ پر شرسولی روڈ کےنام سے جانی جانے والی سڑک کے کنارے سے تقریباً ١٠٠ ایکڑ اراضی پر اس اجتماع کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔دہلی کے مرکز نظام الدین کو عدالت سے ملی راحت سےاس جماعت کے پوری ریاست میں ضلعی سطح کے اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے۔اس اجتماع میں قومی و ریاستی اکابرین کے خطابات ہوں گے۔دہلی سے بھی اکابرین تشریف لائیں گے۔اجتماع کامیابی سے ہمکنار ہونے کےلیئے دعائیں مانگیں جارہی ہیں کہ رب العزت اجتماع کو ہر طرح کےشرور و فتن سے اور نظر بد سے حفاظت فرماۓ و حاسدوں کی حسد سے حفاظت کرے۔گذشتہ ایک سال قبل کورونا وباء کے پھیلاؤ اور پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کی وجہ سے تبلیغی جماعتوں کی تبلغی سرگرمیاں متاثر ہوئی تھی۔لیکن اب جماعت کے ساتھی اپنے دینی کام میں مصروف ہوگئے ہیں۔جس کی سب سے اہم کڑی اس کے اجتماعات ہے۔ایک رپورٹ اور کام میں مصورف ساتھیوں کے مطابق جاۓ اجتماع پر اجتماع کی تیاریوں کا کام ، جیسے زمین کو سپاٹ کرنا ، شامیانہ لگانا ، وضوع کا نظم ، مطبخ ، آمدو رفت کی جگہ ، ساتھیوں کی دیگر ضرورتوں کے کام کیئے جارہے ہیں۔مزید یہ کہ یہاں ابھی بہت سے کام تیزی سے کیئے جارہے ہیں۔ جو إن شاء الله اجتماع تک مکمل ہوجائیں گے۔جلگاؤں کے فرزندان توحید کے لیئے فخر کی بات ہےکہ انھیں دو روز تک دینی روحانی بیانات سننے کو ملیں گے۔اطلاعات کے مطابق آخری مرحلے میں کئ شادیوں کے نکاح کی کاروائی بھی عمل میں آئیں گی۔اس اجتماع سے فیض حاصل کرنے پر جماعت محنت کررہی ہیں۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)