اینگلو اردو ہائی اسکول جلگاؤں میں "اردو قواعد ماڈلس و چارٹس کی زبانی" کا شاندار انعقاد

0


      جلگاؤں ( نامہ نگار) انجمن تعلیم المسلمین کے زیر انصرام جاری اینگلو اردو ہائی اسکول جلگاؤں میں جماعت ہفتم و ہشتم کے طلبہ کی جانب سے اردو قواعد ماڈلس و چارٹس کی زبانی کا شاندار انعقاد کیا گیا اس مقابلے میں ہفتم جماعت سے 42 اور ہشتم جماعت سے 52 طلبہ شریک ہوئے، اس پروگرام میں طلبہ نے اپنے اساتذہ کی رہنمائی میں اردو محاورات و امثال، مذکر مونث، واحد جمع، الفاظ معنی،ضدین، ہم معنی الفاظ، کے عمدہ اور قابل دید ماڈلس اور چارٹس تیار کئے جسے دیکھ کر معائنہ کرنے والے اساتذہ حیران رہ گئے اس موقع پر ادارۂ ہٰذا کے پرنسپل ڈاکٹر شیخ بابوسر نے کہا اس طرح کے پروگرام سے طلبہ کی صلاحیتیں اُجاگر ہوتی ہے اور طلبہ کاحوصلہ بلند ہوتا ہے۔ اس شاندار نمائش کے انعقاد پر ادارۂ ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر شیخ بابوسر، وائس پرنسپل فاروق امیر سر سپروایزر نعیم بشیر سر نے ٹیچرس اور طلبہ کی محنت پر انھیں خصوصی مبارکباد پیش کیں۔ اس مقابلے کی نگرانی مختار خان سر نے، اورجج کے فرائض رضا محمود سر، مرزا عطاءالرحمن سر، اور شریف خان سر نے بخوبی انجام دیے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)