ملّت جونیئر کالج میں مقابلہئ حناء کاری

0

 حناء کاری ایک فن ہی نہیں ذریعہ روزگار بھی بن چکاہے۔

تصاویر میں: مقابلہ میں پیش کردہ حنائی نمونون کا معائنہ کرتے ہوئےمہمانان، ججز نیز دیگر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

جلگاؤں (شیخ زیان احمد): جلگاؤں (شیخ زیان احمد): آج کے مقابلہ جاتی دور میں روزگار کا ملنا نہایت مشکل معامل ہوتا جارہا ہے۔حناء کاری یعنی بہترین اور مختلف ڈیازئنس کی مہندی لگانا بھی ایک روزگار کا ذریعہ بن چکا ہے۔شادیوں وغیرہ خوشیوں کے مواقع پر خاتین کے ضمن میں مہندی ایک اہم حصہ رکھتی ہے۔ہماری طالبات اس آسان روزگار کے ذریعہ سے گھر کے معاشی معاملات میں معاونت کرنے کے قابل بن سکیں اس غرض سے انھیں مہندی کے مقابلوں کے ذریعہ اس سمت میں رہنمائی کی جاتی ہے۔لہٰذا ملّت جونیئر کالج،مہرون،جلگاؤں میں حناء کاری کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔جس میں طالبات کو دئیے گئے وقت میں کہنی تک ہاتھ پر مہندی کا فن پیش کرنا تھا۔افتتاحی پروگرام کا آغاز قاضی زرین (11th)اس طالبہ کی تلاوت سے ہوا۔صباء کوثر آصف خان،الفیہ ناز  (12th)نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ افتتاحی جلسہ کی صدارت عفیفہ شاہین میڈم نے انجام دی۔اس پروگرام میں سوپروائزر تاج الدین شیخ،شیخ زیان احمد،حفیظ منیار سر،مہرون النساء میڈم،نسیمہ میڈم،مسفرہ میڈم،نسرین صدیقی میڈم،امرین میڈم،روبینہ میڈمبطور مہمانان موجودتھے۔مقابلہ میں عربی،افغانی،کشمیری،راجستھانی،گجراتی،Dedecate،Bridleوغیرہ جیسی 50سے زائد ڈیزائنس پیش کی گئیں۔ عفیفہ شاہین میڈم اور ناظمہ قاضی میڈم مسند ِ انصاف پر موجود تھیں۔مقابلے کی انچارج فرحانہ میڈم کوسمیہ شاہ میڈم کے ساتھ شیخ زیان احمد،شفقت حسین،شاہ عطا ء الرحمن کاخصوصی تعاون حاصل رہا۔دونوں گروپس کے مقابلہ میں اوّل،دوّم اور سوّم مقام پانے والی طالبات کو آئندہ پروگرام میں انعامات سے نوازہ جائے گا.



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)