اپنی اولاد کو حلال کھلاؤ ،اُنکو دینی اسلامی ماحول دو : مفتی محمد ھارون ندوی

0

 جلگاؤں کے مکتب خالد بن ولید کا دینی اجلاس کامیابی سے ہمکنار


جلگاؤں (سعید پٹیل) : یہاں کے فاطمہ نگر میں واقع مکتب خالد بن ولید کے دینی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔اس پر نور روحانی تقریب میں " مقرر خوصوصی مفتی محمد ہارون ندوی نے مسلم والدین و سرپرست حضرات سےکہاکہ اپنی اولاد کو حلال روزی کا لقمہ کھلاؤ ،ان کو اسلامی ماحول دو ، آج ضرورت ھے کہ ہم اپنے بچّوں کو دینی اسلامی ماحول میں ڈھالیں، موبائیل کے دجالی فتنے سے اپنی اولاد کو بچائیں اور ان کی بہترین ایمانی اسلامی دینی تربیت کا اہتمام انتظام کریں ،ارتداد کی لہر ھمارے دروازوں تک پہونچ چُکی ھے اور ھم بےخبر خوابِ خرگوش میں مست زِندگی گزار رہے ہیں جو اولاد کے ساتھ ساتھ ہمیں جہنّم کا ایندھن بنا دیگی ،اسی لئے رب العالمین نے کہا کہ بچاؤ اپنے آپ کو اور اپنے گھر بار والوں کو جہنّم کی آگ سے ، میرے بھائیوں بہنوں یہ آگ جل رھی ھے اور اس کے برے اثرات مرتب ہوتے ہوئے ھم دیکھ رھے ھیں اِس لئے اب زیادہ ضرورت ھے کہ ہم اپنے آپ کو اور اپنے گھر بار والوں کو جہنّم کی اِس آگ سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کریں ،اِس طرح کے بہت ھی اہم ترین خیالات کا اظہار جمیعت علماء ضلع جلگاؤں کے صدر اور اِجلاس عام کے صدر مفتی محمد ھارون ندوی نے اپنے تفصیلی خطاب میں فرمایا ، سینکڑوں کی تعداد میں طلباۓ مکتب کے والدین ، سرپرست حضرات ، خواتین اِسلام اِس اجلاس میں شریک تھیں ،مکتب خالد بن ولید ،فاطمہ نگر جلگاؤں کا شاندار تعلیمی مظاہرہ ننھے ننھے بچوں نے علماء اور عوام کے سامنے پیش کیا اور خوب انعامات سے سرفراز ہوئے ،اِس اجلاس میں بطور مہمان خصوصی مفتی ارشد صاحب امراوتی بھی تشریف لائے تھے۔ موصوف نے بھی بچوں کی تربیت پر بڑے اچّھے انداز میں بیان کے ذریعے رہنمائی کی۔شہر قاضی مفتی عتیق الرحمن صاحب ، مفتی افضل صاحب ، قاری مشتاق ، مولنا عبدل قدیر پٹیل،مولانا شاداب ، مولانا عبدالرحمان ملّی، مفتی خالد کھاٹک اور دیگر علماۓ کرام بھی شریک جلسہ تھے،صدر جلسہ مفتی محمد ھارون ندوی نے ماں باپ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو حلال کھلاؤ،اِنکے حلق میں حرام لقمے نہ جانے دو،اِنکی دُنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم،اسلامی ماحول،روحانی تربیت کا بہترین انتظام کرو پھر دیکھو اِسکے کتنے پیارے اثرات مرتب ہونگے،یہی اولاد دُنیا آخرت دونوں جہاں کی نجات کامیابی آور سکون کا بڑا اہم ذریعہ بنے گی، آخر میں مفتی صاحب کی دُعا ھی پر پروگرم ختم ہوا، اِس شاندار پروگرام کو سجانے سنوارنے میں محلّے کے جوانوں اور مسجد کے تمام ساتھیوں کا بڑا اہم کردار رہا، اور پروگرام کی شاندار نظامت مفتی محمد قاسم صاحب نے فرمائی ۔۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)