سدھارتھ واڑی اسلام آباد میں آگ زنی کی واردات

0

 رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کا دورہ


مالیگاؤں (پریس نوٹ) گزشتہ روز سدھارتھ واڑی اسلام آباد میں نا معلوم وجوہات کی بنا پر ایک گودام میں آگ لگی جس کی وجہ سے آس پاس کے تین مکانات بھی زد میں آ گئے جس کی اطلاع ساکنین کی جانب سے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کو موصول ہونے پر آج رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی نے مذکورہ مقام کا دورہ کرتے ہوئے آگ زنی کے نقصان کا جائزہ لیا اور متاثرین سے گفت و شنید کرتے ہوئے حادثے کی معلومات حاصل کی و پنچ نامہ و دیگر ضروری قانونی کارروائی کیلئے پیش رفت میں معاونت کا اظہارِ کرتے ہوئے آگ متاثرین کی ڈھارس بندھائی اس موقع پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کے علاوہ کامران سیٹھ کامو، ساجد بھوریا ، خالد سکندر، امتیاز پان والا، عبدالکریم کرما، سمیر سر ، فیصل نور و ساکنان سدھارتھ واڑی موجود تھے ۔

™️قائد و سالار واٹس ایپ گروپ



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)