راشٹریہ مسلم مورچہ کا وفد اجلاس کے لیے مالیگاؤں سے اورنگ آباد پہنچا

0


 راشٹریہ مسلم مورچہ کی خدمات اور نظریات کا دائرہ روز بہ روز وسیع ہوتا جارہا ہے اس کی شاخیں ملک کی دیگر ریاستوں، ضلعوں اور شہروں میں بڑھتی جارہی ہے راشٹریہ مسلم مورچہ کے قومی صدر حضرت مولانا عبدالحمید ازہری رحمۃاللہ علیہ کا خواب و محنت، جہدو جہد آج رنگ لاتی نظر آرہی ہے ملک کی سالمیت، ایکتا، بھائی چارگی ،گنگا جمنی تہذیب کو بحال کرنا، امن و سلامتی، ظلم و زیادتی کے خلاف، حکومت کے بےجا و غلط پالیسیوں کے خلاف، دہشت گردی کے خلاف، آر ایس ایس و فسطائی قوتوں کے خلاف، ایس، سی، او بی سی، مسلم و بِچھڑے لوگوں کو حقوق دلانا و دیگر نکات پر راشٹریہ مسلم مورچہ اور بامسیف برسوں سے کام کرتی آرہی ہے اِسی مشن کر لیکر ملک بھر میں راشٹریہ مسلم مورچہ اپنا تنظیمی ڈھانچہ مظبوط کررہی ہے اسی سلسلے میں مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر ڈاکٹر امبیڈکر سنشودھن کیندر میں ریاستی سطح پر راشٹریہ مسلم مورچہ کا تربیتی کیمپ منعقد کیا گیا جسمیں مہاراشٹر کے تمام ہی راشٹریہ مسلم مورچہ کے عہدیداروں کی خصوصی میٹنگ و پروگرام منعقد کیا گیا جسمیں مالیگاؤں شہر سے راشٹریہ مسلم مورچہ کے ریاستی سیکریٹری جاوید انور صاحب مالیگاؤں صدر اکبر سیٹھ اشرفی صاحب، نائب صدر محمد عارف نوری صاحب، حِفظالرحمن ابن عبدالحمید ازہری، محمد ابراہیم و دیگر احباب حاضر رہے ملک کی موجودہ صورتحال، مستقبل کا لائحہ عمل، ملک میں امن و ترقی کو بحال کرنا و دیگر نکات پر مشورہ طلب کیا گیا اس موقع پر جاوید انور صاحب اور محمد عارف نوری صاحبان نے اس تربیتی کیمپ سے تبادلہ خیال کیا اس پروگرام کی صدارت قومی صدر راشٹریہ مسلم مورچہ جناب چاند محمد صاحب، مولانا عبدالرشید ندوی مدنی صاحب(نائب امیرِ شریعت مراٹھواڑا) ، انجنئیر واجد قادری صاحب (ضلعی صدر جماعتِ اسلامی) ، میجر ایم، ایس، اے نیہری (ادھیکاری بھارتیہ تھل سینا) ، ناصیر خان (راشٹریہ شمکشا پربھاری نئ دلّی) وغیرہ موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)