چاہے ڈاکٹر، وکیل يا کُچھ بھی بنو لیکن سب سے پہلے ایک مومن بنو : (مفتی ہارون ندوی)

0

 جامنیر کی خدائی خدمتگار فلاحی تنظیم کا تعلقہ سطح اسلامی کوئز مقابلے کے انعام یافتہ طلباء کا جلسہ تقسیم انعامات و اسناد


جلگاؤں (سعید پٹیل) جامنیر تحصیل کی متحرک و فعال تنظیم خدائی خدمتگار فلاحی تنظیم جامنیر کی جانب سے جامنیر تعلقہ سطح پر اسلامی کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے تقسیم انعامات کا انعقاد 29 جنوری بروز اتوار صبح گیارہ بجے عمل میں آیا۔ جس میں گروپ اول، دوم اور سوم سے نو اور تقریباً 40 طلبہ و طالبات کو اعزازی انعامات سے نوازا گیا اس جلسہ کے صدارت مولانا عمران مظاہریجامنیر ،مقرر خصوصی بیباک صحافی و صدر جمعیت علماءضلع جلگاؤں مفتی محمد ہارون ندوی ، خطیب و امام مفتی ابوذر ندیم ، مہمانان خصوصی میں الحاج عبدالمجید زکریا ، سنیئر صحافی و افسانہ نگار سعید پٹیل جلگاؤں ، سنیئر صحافی شکیل شیخ بیاول ، ایم۔بی۔بی۔ایس ڈاکٹر صابر پٹیل جلگاؤں، مقامی علماۓ کرام میں مولانا وسیم ،مولانا عبدالستار ،مولانا عرفان ، شعیب سوداگر ، کونسلر فاروق منیار اسٹیج پر جلوہ افروز تھے۔ اس جلسہ کی نظامت وسیم اعجاز سر نے بحسن وخوبی انجام دی اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے مفتی ابوذر ندیم نے کہا کہ اولاد اللہ ربّ العزت کا نہایت ہی قیمتی انعام ہے، اس نعمت کی قدر کرتے ہوئے بچپن ہی سے ان کی صحیح نشودونما، دینی واخلاقی تربیت کی جائے اور انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے۔ بچوں کی اچھی تربیت سے ایک مثالی معاشرہ وجود میں آتا ہے؛ اس لیے کہ ایک اچھا پودا ہی مستقبل میں تناور درخت بن سکتا ہے۔ اسی طرح مقرر خصوصی مفتی ہارون ندوی صاحب نے کہا کہ اللہ نے قرآن میں 6666 آیات اتاری لیکن سب سے پہلے جو آیت اتاری وہ پڑھو تو پیارے بچوں آپ خوب پڑھو ڈاکٹر،وکیل بنو اور ایک اچھے مومن بنو آج ڈاکٹروں، انجینئروں اور دوسرے پیشہ وروں کی ایسی ٹیم تیار ہو رہی ہے جو صرف نام کے مسلمان ہیں ہمیں یہ جاننے کی بھی ضرورت ہے کہ ایک اچھا مسلمان بننے کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیے ، کن چیزوں کو اختیار کرنا چاہیے اور کن چیزوں سے اجتناب کرنا چاہیے ، انگریزی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرو تاکہ تم ملک و قوم کے کام آسکو تب ہی آپ دنیا و آخرت میں کامیاب ہوں گے۔سعید پٹیل ،ڈاکٹر صابر پٹیل ان حضرات نے بھی اپنے تاثرات کے ذریعے انعام یافتگان طلباء کو باصلاحیت بنانے میں حوصلہ افزائی کو اہم بتاتے ہوۓ ، طلباء سے کامیابی حاصل کرنے کےلیئے ہر سطح پر محنت کرتے رہنے اور کامیابی سے ہمکنار ہونی کی رہنمائی کی ۔قبل ازیں تقریب تقسیم انعامات کا آغاز طالب علم محمد طاہر کی تلاوت قرآن پاک سے عمل میں آیا۔طالبہ صدف نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔پانچ طالبات کی ٹیم نے کورس میں استقبالیہ گیت پیش کیا۔خدائی خدمتگار تنظیم کے صدر و اراکین کے جانب سے مہمانان کو گلہاۓ عقیدت دے کر استقبال کیا۔ جلسے کو کامیاب بنانے میں خدائی خدمتگار فلاحی تنظیم کے صدر عمران خان،نائب صدر وحدت فیضی،سیکریٹری دلیر خان،خازن ساجد خان ،توصیف حسن الدین،شاہ رخ بھائی، کونین احمد، سہیل شیخ،صائم شیخ ،جہانگیر بھائی ،محتشم شیخ اور دیگر احباب نے محنت کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)