مالیگاؤں شہر میں عالمی شہرت یافتہ ماہر تعلیم و کریئر کونسلر مبارک کاپڑی کی آمد

0

 جامعہ محمدیہ منصورہ کیمپس کے زیر اہتمام تعلیمی و کریئر رہنمائی سیمینار


مالیگاؤں ( پریس ریلیز) جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی کی معرفت مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے زیر اہتمام مالیگاؤں شہر میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہوں جماعت میں زیر تعلیم طلباء و طالبات اور والدین حضرات کیلئے خصوصی تعلیمی و کریئر رہنمائی سیمینار بروز جمعرات 9 فروری کو منعقد کیا جار ہا ہے۔ اس پروگرام میں بطور مقرر خصوصی عالمی شہرت یافتہ، ماہر تعلیم اور کریئر کونسلر مبارک کاپڑی مدعو ہیں۔ اے ٹی ٹی انتظامیہ، زری والا شاہین اکیڈمی، انجمن معین الطلباء اور شامنامہ کے اشتراک سے ہونے والے اس با مقصد پروگرام کی تفصیل ذیل کے مطابق ہے۔

پہلا شیشن برائے بارہویں سائنس طلباء و طالبات اور سرپرست حضرات کیلئے 9 فروری 2023، بروزجمعرات دوپہر3 بجے سے ساڑھے 4 بجے تک حج ٹریننگ سینٹر قدوائی روڈ پر مقرر وقت پر شروع ہو جائے گا۔ اس پروگرام میں بارہویں سائنس کے بعد منعقد ہونے والے مقابلہ جاتی امتحانات کی مکمل معلومات اور رہنمائی کی جائے گی۔ جس میں جے ای ای، نیٹ ، سی ای ٹی اور دیگر امتحانات شامل ہیں۔نیز بارہویں سائنس کے بعد کے تمام کورسیس کی معلومات بھی فراہم کی جائے گی۔ نیز دین پر قائم رہتے ہوئے بچیاں اعلیٰ تعلیم کیسے حاصل کریں اور انھیں ارتداد سے کیسے بچائیں اس پر راہ نمائی فرمائی جائے گی ۔ اس سیمینار میں امتحان کی تیاری، ذہنی تناؤ کوکیسے دور کیا جائے، وقت کی منصوبہ بندی، والدین کی ذمہ داریاں اور دیگر عنوانات پر جناب مبارک کاپڑی صاحب خطاب فرمائیں گے ۔


دوسراشیشن برائے جماعت نویں، دسویں ، گیارہویں اور بارہویں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات اور والدین حضرات کیلئے بروز جمعرات 9 فروری 2023، بعد نماز مغرب ( شام 6:45 بجے)اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے گراؤنڈ میں سیمینار منعقد کیا جائے گا۔ پروگرام مقرر کئے ہوئے وقت پر شروع ہو جائے گا ۔ لہذا تمام ہی طلباء و طالبات اور والدین حضرات سے گذارش ہیکہ وقت پر حاضر رہیں۔ 

اس سیمینار میں زندگی کو بہتر بننانے کی مکمل منصوبہ بندی، دوسویں بورڈ کی پڑھائی کی ساری ٹیکنیک، امتحان میں ذہنی تناؤ کیسے دور کریں ۔ نیز دسویں کے بعد کے تمام کریئر کی معلومات فراہم کی جائے گی۔ اس کے ساتھ مقابلہ جاتی امتحانات ( جے ای ای ، سی ای ٹی ، نیٹ ، یو پی ایس سی ، ایم پی ایس سی ) کی اہمیت اور تیاری پر جناب مبارک کاپڑی صاحب خطاب فرمائیں گے۔ اسی طرح سے انجمن معین الطلباء اور زری والا شاہین اکیڈمی کے تحت"نیٹ" کے طلبہ کی راہ نمائی کیلئے بروز جمعہ 10 فروری 2023 کی دوپہر 3 سے 5 بجے تک زینی ہال میں سیمینار منعقد ہوگا۔

شہری سطح پر منعقد ہونے والے تعلیمی وکریئر رہنمائی پروگرام میں مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیل کیمپس کے پرنسپل ڈاکٹر عقیل احمد شاہ، پولی ٹیکنیک پرنسپل ڈاکٹر محمد اظہر، ڈین اکیڈمکس ڈاکٹر سلمان بیگ، ڈین ایڈمیشن پروفیسر شہزاد مبین نے شہر کی تمام ہی ہائی اسکولوں اور جونیئر کالجوں کے طلباء و طالبات اور سرپرست حضرات سے شرکت کی گذارش کی ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)