Malegaon SDPI کارپوریشن گیٹ معاملہ، ایس ڈی پی آئی کی مذمت.

0

مفتی صاحب کے علاوہ گئو رکشا معاملے میں آصف شیخ کی حمایت


Malegaon SDPI

 مالیگاؤں (پریس ریلیز)بروز جمعرات شہر مالیگاؤں کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل کسی کام سے کارپوریشن پہنچے. اندر جانے سے قبل سیکورٹی اہلکاروں نے انھیں روک لیا اور نام کا اندراج کرنے کو کہا. عوامی نمائندے سے اس طرح سوال کرنے پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا. ایم ایل اے غصہ ہوگئے اور ان کا غصہ واجبی تھا. دراصل ایم ایل اے کا کہنا یہ تھا کہ مجھے بھی اب شناخت ظاہر کرنا پڑے گی. مالیگاؤں کے آمدار کے ساتھ ہونے والی یہ حرکت سراسر غلط ہے. جان بوجھ کر ایم ایل اے کو ذلیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے. اور ایم ایل اے کو ذلیل کرنا مطلب شہر کو ذلیل کرنا ہے. اسلئے کہ وہ کیسے بھی ہیں لیکن عوامی نمائندے ہیں. مالیگاؤں ایس ڈی پی آئی کا مطالبہ یہ ہے کہ کارپوریشن میں سیکورٹی اہلکاروں کی کوئی ضرورت نہیں ہے. یہ جان بوجھ کر عوامی خزانے کو لوٹنے کی کوشش ہے. ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ تمام سیکورٹی اہلکاروں کو برخاست کیا جائے اور شہری عوام جو اپنے مسائل کے حل کے لیے کارپوریشن کا رخ کرتی ہے اسے بلا روک ٹوک جانے کی اجازت دی جائے. وہیں شہر کے سابق آمدار آصف شیخ رشید کے خلاف گئو رکھشا سمیتی والوں نے جان بوجھ کر مورچہ کھول رکھا ہے. یہ جان بوجھ کر شہر کا امن خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے. ایس ڈی پی آئی اس بات کا مطالبہ کرتی ہے کہ دونوں معاملات کی شفافیت کے ساتھ جانچ ہو اور خاطی قرار پائے جانے پر قصور واروں کو سخت سزا دی جائے. ایس ڈی پی آئی یہ بات واضح کرتی ہے کہ وہ ہر ظلم کے خلاف ہے. سیاسی اختلافات کو درکنار کرتے ہوئے جب بھی شہر کی شناخت پر حرف آئے گی تو ایس ڈی پی آئی خاموش نہیں بیٹھے گی.

سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا مالیگاؤں

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)