بھساول جلگاؤں میں دعوت اسلامی ہند کے GNRF غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ترکی زلزلہ زدگان کی مدد کاسلسلہ

0

 


جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) : دعوت اسلامی انڈیا کے فلاحی شعبہ غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن (GNRF) نے ترکی و شام کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے ملک بھر میں امدادی ٹینٹ لگا کر ان مصیبت زدوں کی امداد کے لئے عوام و خواص سے اپیل کی

یاد رہے گزشتہ پیر کو ترکی و شام میں آئے شدید زلزلے سے لاکھوں افرادراتوں رات گھر سے بے گھرہوگئے ۔ زلزلہ سے ہونے والے نقصان کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہیں کہ ایک ہفتہ بعد بھی ہزاروں بچاؤکرمی رات دن راحت رسانی کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور جو تصاویر آ رہی ہیں وہ قلب و روح کو جھنجھوڑ کررکھ دیتی ہے۔ جاری راحت کاری کے کاموں اور امدادی اقدامات کے با وجود بھی جو لوگ اس مصیبت کا شکار ہوئے ہیں ان کی مصیبتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی، زلزلہ کے بعد اب شدید سردی ان بے گھر افراد  کا امتحان لے رہی ہے۔


اس مصیبت کی گھڑی میں دنیا بھر کے سرکاری و غیر سرکاری ادارے بھی مدد کو آگے آ رہے ہیں۔ ایسے میں ملک عزیز ہندوستان بھی پیچھے نہیں ہے، ہندوستانی مسلمانوں کی بڑی دینی تحریک دعوت اسلامی انڈیا نے بھی اپنے فلاحی ادارے جی این آر ایف کے ذریعے ترکی و شام کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے پورے ملک میں تحریک شروع کر دی ہے اس ضمن میں آج  بہ وز پیر بھسا ول  و جلگاؤں ان شہروں میں رضا ٹاور اور تانبہ پور علاقوں  کے قریب  امدادی کیمپ لگاۓگۓ جہاں عوام و خواص نے ترکی و شام کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے اپنا تعاون جمع کروایا۔ جی دعوتِ اسلامی کے ضلع صدر زبیر عطاری نے بتایا کہ کیمپ لگانے کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی انڈیا کی آفشیل ویب سائٹ www.dawateislamiindia.org کے ذریعے بھی عطیات جمع کئے جا رہے ہیں، دعوت اسلامی انڈیا کا منشور و دستور ہے کہ جو بھی چندہ کیا جاتا ہے اسے جمع و خرچ کرنے میں ملکی قوانین کی مکمل پاسداری کی جاتی ہے اور ایک ایک پیسے کا حساب بھی رکھا جاتا ہے۔موصوف نے عوام سے اپیل کی ہے کے ہم سب ملکر اس کارِ خیر میں ضرور اپنا حصّہ ملائے اور کچھ نہ کچھ رقم ضرور جمع کرائیں کی اطلاع نمائدہ کو میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ہند نے دی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)