مالیگاؤں سینٹرل کی خستہ حال سڑکوں کیلئے وزیر اعلیٰ سے 100 کروڑ کے فنڈ کی درخواست

0

 


ایکناتھ شندے وکاس متر منڈل نے مہاراشٹر کے ہر دلعزیز وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے جی کو مالیگاؤں سینٹرل  کی  سڑکوں کو سیمنٹ روڈ من تبدیل کرنے کے لیے  جاری بجٹ اسمبلی سیسشن میں 100 کروڑ روپے کے فنڈ کی گزارش کی ہے۔

ناسک ضلع کے پالک منتری شری دادا بھوسے نے مالیگاؤں آؤٹر کے لیے اسی طرح وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے جی سے اپنے علاقے کے لیے 100 کروڑ کا فنڈ لیا ہے۔ مالیگاؤں سینٹرل کی عوام در یتیم ہونے کی وجہ سے ان کا پرسان حال کوئی نہیں ہے،سوائے وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے کے۔ اس لیے ایکناتھ شندے وکاس متر منڈل وزیر اعلیٰ شریایکناتھ شندے جی سے مؤدبانہ گزارش کرتی ہے کہ مالیگاؤں سینٹرل کی خستہ حال سڑکوں کے لیے کم سے کم 100 کروڑ روپے کا فنڈ مہیا کرایہ جائے۔مالیگاؤں کی عوام آپ کے احسان مند ہونگے۔

ایسا میمورنڈم ایکناتھ شندے وکاس متر منڈل کے صدر حاجی عارف انجم نے وزیر اعلیٰ  شری ایکناتھ شندے جی کوبذریہ email روانہ کی ہے اور شبِ برات کے بعد مالیگاؤں سے ایک وفد ممبئی جا کر موصوف سے ملاقات کرکے اپنے مطالبات رکھے گا۔

پرنس سماچار mob 9370664181

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)