چوپڑا میں مراٹھی فلمی اداکارہ تیجسوینی پنڈت کے ہاتھوں ١٣ویں سالانہ درپن اعزازت کسان تاجر عمران باغبان سمیت ٢٠ ناموروں کو تفویض کی تقریب کامیابی سے ہمکنار

0

فوٹوکیپشن : چوپڑا کے  نوجوان کسان و تاجر عمران شیخ ہارون باغبان کو اعزاز تفویض کرتے ہوۓ اسمبلی کے سابق اسپکر  ارون بھائی گجراتی و فلمی اداکارہ تیجسوینی و دیگر مہمانان

 جلگاؤں (سعید پٹیل) چوپڑا میں گذشتہ روز پریرنا درپن فاؤنڈیشن کی جانب سے دیئے جانے والے پریرنا درپن اعزازت مختلف شعبہ جات سےوابستہ سرگرم عمل شخصیات کو تفویض کیئے گئے۔اعزاز یافتگان میں یہاں کے سابق نائب صدر بلدیہ محمود باغبان کے بھتیجے نوجوان کسان تاجرشیخ عمران شیخ ہارون باغبان سمیت دیگر ٢٠ ناموروں کو  پریرنا درپن اعزازت مراٹھی فلمی اداکارہ تیجسونی پنڈت و پروگرام کی صدارت کررہے ریاستی اسمبلی کے سابق اسپکر ارون بھائی گجراتی کے ہاتھوں تفویض کیئے گئے۔قبل ازیں مہمانان کا ادارے کی جانب سے ادارے کےعہدےداران و ذمہ داران نے گلہاۓ عقیدت دے کر استقبال کیا۔ بعد ازاں پریرنا درپن فاؤنڈیشن کے صدر شام کانت جادھو نے فاؤنڈیشن کے ایوارڈ دینے کے ١٣ ویں کڑی کے پس منظر میں اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ خوشنما اور شایان شان منعقد اس پروگرام کی مہمان خصوصی نے اپنے اظہار خیال میں کہاکہ کبھی کبھی ہم جن کو اعزاز تفویض کرتے ہیں۔وہ اعزاز لینے والے کی وجہ سے بڑا ہوجاتا ہے۔کام کرنے والوں کی خدمات کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے۔ انھوں نے ادارے کا  شکریہ ادا کیا۔ چوپڑا کے سیکریٹری لتیش جین کی اطلاع کے مطابق چوپڑا کے مشہور و معروف پریرینادرپن فاؤنڈیشن کی جانب سے دیئےگئے   ١٣ ویں  سالانہ "درپن ایوارڈ" ایوارڈی شخصیات کے تعارفی کلمات کےساتھ تفویض کیئے گئے۔جو تقریب کی شان میں اضافہ کرر ہے تھے۔ ،سابق صدر بلدیہ منیشا چودھری وغیرہ مہمانان خصوصی اسٹیج پر  جلوہ افروز تھے۔۔پریرینا درپن گذشتہ ١٢ برسوں سے درپن اعزاز کی تقریب کا انعقاد کرتی آرہی  

 ۔امسال ریرنا درپن اعزاز جن امور شخصیات کو  تفویض کیئے گئے ۔ان میں پریتی پنکج پاٹل ،  شیخ عمران شیخ ہارون باغبان ،  ساگر کاشی ناتھ اوتاری ،دیپک پونڈلک دیوراج ( ایس۔پی۔ممبئ پولیس ) ڈاکٹر ونیتی دھنوت سویا (ممبئ) ، ارچنا راجیندر پاٹل ،ستفن وجے سپکالے ، بھٹو لکا پاٹل ،گوتم انوپ چند جین تلودہ ، شری دیارام پاٹل ، اندراتائی کرشنا ،  بھاوناپنڈھری ناتھ مالی سرپنچ اڑاود ، سنیل تلوک چند جین صنعت کار ،شری رام دیارام پاٹل نصرآباد ، ارپنا کرن پاٹل  شیٹراوے پارولہ ، دیپک کاشی ناتھ پونہ ، پرکاش رام کرشنا سیدانے وڑدے ، انیل شیواجی باوسکر نیم گوہان ،ریکھا سرجے راؤ پاٹل ،کلپنا سنجے جادھو ، یوگیش نارائن واگھ ، کمل بائی پنڈھری ناتھ ویاس ، شیلا سنیل دیشمکھ ، اجۓ شیواجی پاٹل ایرنڈول ، وندنا نیانشور بھادلے سرپنچ ستراسین ، راجیندر رام بھاؤ  ان حضرات کو مہمان تیجسوینی پنڈت و ارون بھائی گجراتی کے ہاتھوں تفویض کیئے گیئے۔مذکورہ اعزاز کی تفویض تقریب  آنندراجلانس ہال چوپڑا میں کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔ نظامت سنجے باری اور یوگیتا پاٹل نے اپنی محسورکن آواز اور لوازمات تقریب ادا کرتے ہوۓ بہت ہی خوبصورت انداز میں کی۔  تقریب کے انعقاد میں ادارے کے  صدر شام کانت جادھو ، نائب صدر ڈاکٹر نرمل جین و سیکریٹری لتیش جین  ، رکن آکاش جین ، چتن ٹاٹیہ ،لتا جادھو ، ہریندر ، نلیش جادھو ، اتل پاٹل و دیگر نے  نے محنت کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)