جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی، مدن پور کھادر ایکس ٹینشن، نئی دہلی میں جشن تکمیل قرآن

0


 اوکھلا  نئی دہلی (پریس ریلیز) ہر سال کی طرح امسال بھی نئی دہلی کے مشہور ومعروف تعلیمی وتربیتی ادارہ جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی مدن پور کھادر میں ماہ رمضان المبارک میں نماز تراویح با جماعت کااہتمام کیا گیا جس میں اہل مدن پور کھادر کے علاوہ کالندی کنج،کنچن کنج اور جے جے کالونی کے سنی جنتی مسلمانوں نے ذوق وشوق کے ساتھ حصہ لیا۔تراویح کی امامت حافظ وقاری ظفر علی قادری فاروقی نے فرمائی۔تکمیل قرآن کے موقع پر ادارہ کی جانب سے استقبالیہ پروگرام رکھا گیا۔ پروگرام کا آغاز امام تراویح حافظ وقاری ظفر علی قادری کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد مداح رسول حافظ محمد عامر متعلم جامعہ خواجہ نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرکے سامعین کا دل جیت لیا، اس کے بعد فاضل نوجوان مولاناحسرت رضا قطبی فاضل جامعہ خواجہ نے عظمت قرآن کے حوالے سے پرمغز خطاب کیا اور کہاکہ قرآن پاک رسول اللہ کاایسازندہ وجاوید معجزہ ہے، جس کا جواب لانا انسانی دنیاکے لیے ناممکن  ہے،قرآن کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ اپنے نزول کے وقت سے لے کر اب تک اپنی اصلی شکل وصورت میں موجود ہے، انھوں نے مزید کہاکہ ہماری پستی اور زبوں حالی کی بنیادی وجہ تعلیمات قرآن سے دوری ہے۔ اس کے بعد حافظ وقاری ظفر علی صاحب کی خدمت میں نذرانہ وتحائف پیش کیے گئے، حاضرین نے اس روح پرور منظر کا نعرہائے تکبیرورسالت سے استقبال کیا، پروگرام کے کنوینرحافظ کفایت اللہ انصاری نے مولانا سالک مصباحی کی نیابت کرتے ہوئے تمام حاضرین و سامعین کا شکریہ ادا کیا،اور کہا کہ آج جو کچھ یہاں پر رونق وبار ہے وہ علامہ سالک مصباحی صاحب اشرفی کی بیس سالہ جد وجہد اور قربانیوں کا ثمرہ ہے۔ مولانا سالک مصباحی کی عدم موجودگی میں حافظ کفایت اللہ انصاری نے جامعہ خواجہ میں رمضان المبارک کی تمام ذمہ داریوں کو بحسن وخوبی ادا کیا۔جس کے لیے انتظامیہ کمیٹی ان کی مشکور ہے۔مولانا راج محمد قطبی فاضل جامعہ ہذا اور محمد عامر نے انصاری صاحب کا ہر طرح سے تعاون کیا۔ بعدہ بارگاہ رسالت مآب میں صلاۃ وسلام پڑھاگیا اور قل شریف اور مولانا ارشاد احمد خطیب وامام مصطفی مسجد کھادر کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔ 

پروگرام میں ممتاز احمد،معین بھائی جامعہ،عبد الباری بھائی،علی بخش بھائی،ابرار بھائی ویلڈر،عثمان بھائی،شاہد بھائی،ابرار بھائی اور سراج بھائی وغیرہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Contact: 

Maqbool AHmd Salik Misbnahi, 

Founder and admimistrator of. 

Jamia khwaja Qutbuddin Bakhtiyar Kaki, 

210-B,BlockStreet No. 8,Madan Pur Khadar Extension, Sarita Vihar, Okhla, New Delhi-110076

Mob.8585962791

Email:salikmisbahi.92@gmail.com

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)