حفیظ احمد سرکے انتقال پر تعزیتی نشست کا انعقاد

0

 وہ مال وجاہ کی طلب اور ستائش کی تمنا اور صلہ کی آرزو سے فاصلہ رکھنے والا شخص تھا (اعجاز ملک)


 جلگاؤں:20 اپریل (عبدالوحید جنیدی ) اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج آرٹس اینڈ سائنس جلگاوں کے ممتاز استاذ شیخ حفیظ احمد سر نے 19 اپریل کو دوپہر میں داعی اجل کو لبیک کہا انا للہ وانا الیہ، راجعون حفیظ احمد سر کے انتقال پر 20 اپریل کو اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج جلگاوں میں تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، پروگرام کا آغاز مختار خان سر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، جس کی صدارت انجمن تعلیم المسلمین کے صدر الحاج اعجاز ملک صاحب نے فرمائی،افتتاحی کلمات ادارۂ ہذا کے وائس پرنسپل فاروق امیر نے پیش کیا۔

بطور مہمانان خصوصی انجمن تعلیم المسلمین کے جنرل سیکریٹری الحاج امین بھائی بادلی والا، رکن انتظامیہ معین الدین عثمانی،  الحاج شیخ شفیع، پریمابائی جین اردو پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر  ذاکر حسین سر،شیخ رئیس نثار، فہیم نثار نے شرکت کی، امین بھائی بادلی والا،معین الدین عثمانی، ذاکر حسین سر،سپروائزر نعیم بشیر سر،سنئیر استاد فاروق سکندر سر نےاپنے اپنے منفرد انداز میں خیالات کا اظہار فرمایا اور مرحوم کے گزرے ہوئے کاموں کی خوب تعریف کی اور حفیظ احمد سر کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار 

پرنسپل ڈاکٹر بابوسر نے فرمایا کہ حفیظ احمد سر انتہائی شریف النفس باکمال شخصیت کے مالک تھے، نیز فرمایا کہ جس وقت لوگوں کو کمپیوٹر کاصحیح  تلفّظ نہیں آتا تھا یہ اس وقت میں کمپیوٹر کے ماسٹر تھے اعجاز ملک نے اپنے صدارتی خطبہ میں فرمایا کہ حفیظ احمد سر کی خاموش مزاجی، سادگی و شرافت ایک ایک عمل سے نمایاں تھی، وہ مال وجاہ کی طلب اور ستائش کی تمنا اور صلہ کی آرزو سے فاصلہ رکھنے والا شخص تھا، ابو ریحان سر کی رقت آمیز دعا پر تعزیتی نشست کا اختتام ہوا، اظہار تشکر اور نظامت کے فرائض شفیق صدیقی سر بحسن وخوبی انجام دیئے

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)