مالیگاؤں کارپوریشن میں روزگار کے مواقع، شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن امیدوار کی کریں گی تیاریاں

0

 


اہلیان مالیگاؤں کو یہ اطلاع دیتے ہوئے دلی مسرّت ہو رہی ہے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں الگ الگ شعبوں میں 682 کے روزگار کے مواقع فراہم ہو رہے ہیں، جن میں ڈاکٹرز،نرسز،وارڈ بوئے،انجینئر،جونئیر انجینئر،کلرک، جونئیر کلرک، سینیٹری انسپکٹر، اکاؤنٹنٹ اور دیگر سینکڑوں کی تعداد میں پوسٹ کی بھرتی ہونے والی ہے۔

ان تمام شعبوں کے لیے گریجویٹ سے لے کر اس اس سی پاس تک کی ڈگری اور سرٹیفکیٹ درکار ہیں۔

اس تعلق سے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن شہر بھر میں ایک تحریک چلانے والی ہے،جس میں 1.لائق افراد کے ڈگری اور سرٹیفکیٹ جمع کرنا، 2.اُنہیں مراٹھی اور انگلش زبان میں ٹریننگ دے کر لیکھی اور زبانی انٹرویو کے لیے تیار کرنا اور 3.لائق، قابل اُمیدواروں کو سلیکشن کے لیے تیار کرنا۔

مالیگاؤں شہر اور آؤٹر میں رہنے والے تمام سرٹیفکیٹ / ڈگری ہولڈرز کو شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھا کر اپنے ہی شہر میں سروس کے اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانے کی گزارش کرتا ہے

اس تعلق سے اُمیدواروں شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے صدر حاجی عارف انجم سے 9370664181 اور 9371727771 پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)