جلگاؤں (سعید پٹیل) یہاں کے راج مالتی نگر دودھ فیڈریشن علاقہ میں رہائش پذیر سابق کارپوریٹر راجو بسیم اللہ پٹیل کے
بھتیجے اور سنجو بسیم اللہ پٹیل کے ہونہار فرزند شعیب پٹیل نے شہر کے مشہور کالج نونتن مراٹھا کالج سے تعلیم حاصل کرکے آگے کی تعلیم کےلیۓ ڈاکٹر بننے کی خواھش و پختہ ارادہ رکھتے ہوۓ اسی چاچا اور والدین کی دلی تمنا پوری کرنے کےلیۓ قوت ارادی کے ساتھ شعیب پٹیل نے ایم۔بی۔بی۔ایس کی تعلیم کے حصول کی ضد اور لگن کے ساتھ روس کے پینجا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ٦ سالا ایم۔بی۔بی۔ایس کےلیۓ رخ کیا۔یہاں ٦ سالا کورس کی تعلیم مکمل کرکے اور ریڈ ڈپلومہ یہ گولڈ میڈل کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کی۔مذکورہ اسٹیٹ میں شعیب پٹیل نے یہ کامیابی دوم مقام کے ساتھ حاصل کی۔اس شاندار کامیابی ملنے پر جلگاؤں شہر و ضلع کے سماج برادران کی جانب سے اسےاور اس کے اہل خانہ کو پروقار تہنیت پیش کی گئ۔اس تہنیتی اعزاز کے موقع پر ضلع پریشد کے سابق صدر دلیپ کھوڈپے ، کارپوریٹر ابراھیم موسی پٹیل ، تاجر محمد بابا پٹیل ، سابق کارپوریٹر راجو بسم اللہ پٹیل ، نائب سرپنچ و مراٹھی صحافی مراد پٹیل ، محمد پٹیل ،
راجو عبدالوحید پٹیل ، شبیر پٹیل ، ڈاکٹر معیز دیشپانڈے ، ڈاکٹر سمیر پٹیل ، ڈاکٹر شعیب منیار ، ڈاکٹر صابر پٹیل وغیرہ سماج برادران و رشتہ دار دوست احباب کی کثیر تعداد نے شعیب پٹیل کی ایم۔بی۔بی۔ایس میں ملی شاندار کامیابی پر پر وقار تہنیت و اعزاز پیش کیاگیا۔
کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی