اینگلو اردو جونیئر کالج جلگاؤں میں مسابقہ قرأت قرآن کریم،اذان، نعت پاک و تقسیمِ انعامات کا کامیاب انعقاد

0


 جلگاؤں : 30 ستمبر(عبدالوحید جنیدی ) انجمن تعلیم المسلمین کے زیر اہتمام جاری اینگلو اردو جونیئر کالج آرٹس و سائنس جلگاوں میں ماہ ربیع الاول کے موقع پر جونیئر کالج کے طلبہ و طالبات کے درمیان مسابقہ قرأت قرآن کریم، اذان، اور نعت پاک کا انعقاد جونیئر کالج کی کلچرل کمیٹی کے زیر اہتمام کیا گیا، اس پروگرام کی صدارت انجمن طالب المسلمین کے صدر الحاج اعجاز احمد عبدالغفار ملک صاحب نے فرمائی ادارہ ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر بابو شیخ سر نے پروگرام کی غرض و غائیت پیش کیں،

 بطور جج مسجد نور کے خطیب و امام حضرت مولانا عبدالاحد ملی، مسجد المنان کے خطیب و امام حضرت مولانا مفتی ابوذر ندیم قاسمی اورجونیئر کالج کے سینئر استاد شفیق صدیقی سر موجود رہے۔ مسابقہ قرأت قرآن کریم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو ٹرافی حضرت معصب بن عمیر رضی اللہ عنہ سے اور مسابقہ اذان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو ٹرافی حضرت بلال رضی اللہ عنہ اور مسابقہ نعت پاک میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو ٹرافی حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے نیز سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر حضرت مولانا ابوذر ندیم قاسمی نے اس بہترین پروگرام کی کامیابی پر انتظامیہ پرنسپل اسٹاف ممبران کو مبارکباد پیش کیں، حضرت مولانا قاری عبدالاحد ملی نے قرأت قرآن کے اصول وہ ضوابط پیش کرتے ہوئے اپنی مسحور کن آواز میں قرآن پاک کی تلاوت پیش کیں نیزفرمایا کہ علم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، انجمن تعلیم المسلمین کے صدر اعجاز احمد عبدالغفار ملک نے اپنے خطبہ صدارت میں طلبہ و طالبات نیز پرنسپل وہ اسٹاف ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے طلبہ کو خصوصی طور پر نماز کی پابندی کی تلقین کیں۔ نظامت کے فرائض کو آصف مرزا سر نے بحسن و خوبی انجام دیا اور ادارہ ہذا کی وائس پرنسپل فاروق امیر سر کے اظہار تشکر پر پروگرام اختتام پذیر ہوا



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)